ننھے بچوں کے لئے مشروبات
جب ننھےمُنّے اور خصوصاً 2 سال سے کم بچّوں کی بات آتی ہےتو
ہر ماں اپنے بچّوں کے لئے انتہائی محتاط ہو جاتی ہے۔ ہم سب بچوں کو وہ غذا دینا
چاہتے ہیں جو وہ خوشی سے لیں اور ان کے
لئے صحت مندی کا بھی باعث بنیں۔مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ غذااگر آسانی سے بن سکے اور
آسانی سے دستیاب بھی ہو تو کون انہیں استعمال نہیں کرنا چاہے گا۔مگر ایسی غذا ہے
کیا۔کچھ ایسے ہی مشروبات ہم آپ کو بتانا
چاہیں گے۔
دودھ:اس
بات میں تو کوئی شک نہیں کہ دودھ ہر شخص کی بہت بنیادی ضرورت ہے۔مگر ننھےبچّوں کے لئے تو دودھ سے بڑھ
کر کوئی بھی شے نہیں۔ دودھ میں وٹامن، کیلشئم،پروٹین،گُڈ فیٹس،اور ضروری
کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔یہ چیزیں بچّوں
کے بڑھتے ہوئے جسم کے لئےاشد ضروری ہوتی ہیں۔اکثر بچّے دودھ پینے سے قطراتے ہیں۔ایسے میں آپ بچّوں کو دودھ
میں خوشبو اور ان کی پسند کے مُطابق پھل ڈال کر پلا سکتے ہیں۔ دودھ بچّوں کے لئے
ہر خوراک سے بہتر ہے۔ اپنے بچّے کی خوراک میں دودھ کا حصہ ہمیشہ زیادہ رکّھیں۔
خالص رس:پھل ہر بچّہ شوق سے کھاتا ہے۔ اور اگر پھل کا خالص رس مل جائے تو بچّے کے لئے
اس سے زیادہ پسندیدہ چیز کوئی نہیں۔ لیکن نہ صرف پھلوں کے رس مزےدار ہوتے ھیں بلکہ
یہ بچّوں کے لئے انتہائی فائدے مند بھی ہوتے ہیں۔ مثلاً سنترہ ،سیب،کینو،سڑابیری ، اناناس سب پھل بے انتہا فائدے کے ساتھ ساتھ بہت لذیذ بھی
ہوتے ہیں۔انہیں گھر میں ہی نکالا جائے تو بہت بہتر ہے۔بازار میں پائے جانے والے
ڈبّے والے جوس مکمل خالص نہیں ہوتے، ان میں لازماً کیمیکل اور زائد چینی شامل کی
جاتی ہے۔
سمُودی: پھلوں اور دودھ دہی سے بنی مختلف مشروبات کو سمودی کہا جاتا ہے۔یہ بنانے والے
کی تخلیقی قوّت ہے کہ کس قسم کی سمودی وہ
چاہتا ہے۔مثلاً دہی میں کیلے چینی اور سٹرابیریز ملا کر ایک سادہ اور مزےدار سمودی
تیّار کی جا سکتی ہے۔سمودی بچّے ایک نئی چیز سمجھ کر بہت شوق سے پی لیتے ہیں۔ آپ
دویا تین پھل ملا کر بھی بہت سے نئے اور دلچسپ مشروبات بنا سکتی ہیں جو صحت بھی
دیں گے اور مزہ بھی۔
سونف اور دھنیا کا پانی:سونف اور دھنیا پانی کا ساتھ ابال کر ٹھنڈا کر کے رکھ لیں۔ یہ پانی بچّوں کو 1-2چمچ روزپلانے سے ننھے بچّوں کا ہاضمہ درست رہتا ہے۔
کوشش کی جانی چاہیے کہ بچّوں کو زیادہ سے زیادہ قدرتی مشروبات پلائے جائیں۔بازار میں موجود مشروبات خصوصاً سوڈا ڈرنکس بچّوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ ان سے کہیں بہتر ہے کہ بچّوں کو گھر میں تیّار کردہ آسان اور خالص مشروبات پلائے جائیں۔

0 comments:
Post a Comment