Powered by Blogger.
RSS

Black Berry - Jaman Phal - Urdu



جامن پھل(شہتوت،بلیک بیری)
جامن پھل ایک نسبتاً کم استعمال ہونے والا لذیذ پھل ہے۔ یہ دیکھنے میں سیاہ سے سیاہی مائل نیلا ہوتا ہے اور آدھے سے 3 انچ تک کے مختلف ناپ میں پایا جاتا ہے۔نباتاتی لحاظ سے جامن پھل کا پودا روزیسی فیملی سے تعلق رکھتا ہے(جس سےگلاب اور سٹرابیری جیسے پودے بھی تعلق رکھتے ہیں)۔چھونے میں انتہائی نرم اور دانےدار ہوتا ہے۔ لیکن سب سے اہم بات کھانے میں یہ پھل کیسا ہوتا ہے، تو یہ پھل کھانےمیں زیادہ تر میٹھا اور کبھی کبھی کٹھّا میٹھا ہوتا ہے۔
  سب سے زیادہ یہ پھل میکسیکو امریکہ اور برطانیہ کو علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں یہ پھل
بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہےالبتّہ ان علاقوں کے علاوہ بھی یہ پھل یورپ اور ایشیا کے مختلف حصّوں میں پایا جاتا ہے۔عموماً سارا سال پایا جاتا ہے مگر سب سے زیادہ کاشت گرمی کے موسم میں جون اور جولائی میں ہوتی ہے۔اور ایک عام یقین کے مطابق جنگلی اُگا ہوا جامن پھل کاشت کئے گئے پھل سے کہیں زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔جامن پھل کو صحیح وقت پر پودے سے اتار لیا جانا ضروری ہوتا ہےورنہ اس میں ایک خاص قسم کے وائرس کی موجودگی کا خطرہ درپیش آ سکتا ہے۔ایک برطانوی کہاوت کے مطابق 15ستمبر کے بعد اتارا گیاجامن پھل شیطان کا لقمہ مانا جاتا ہے۔مگر یہ ایک پرانی کہاوت ہے۔سائنسی تکنیک کی مدد سے یہ لذیذ پھل اب تقریباً سارا سال آسانی سے مل جاتا ہے۔  
جامن پھل نہ صرف کھانے میں لذیذ ہوتا ہے بلکہ غذائیت کے لحاظ سے بھی اس کے کئی فائدے مانے جاتے ہیں۔ جامن پھل میں سب سے زیادہ پائے جانے والی غذائی اشیا ءمیں بھوسہ(فائبر)،وٹامن
C،وٹامنE ، آئرن، فولک ایسڈ،اور پوٹاشئیم شامل ہیں۔ جامن پھل کا استعمال نظر تیز کرتا ہے،جلد کو تروتازہ بناتا ہے،حافظہ تیز کرتا ہے،عمر لمبی کرنے میں مددگار ہوتا ہے،بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور کینسر،شوگر اور دل کی کمزوری جیسی بیماریوں میں انتہائی مفید ہے۔
جامن پھل کھانے کی کئی مزیدار ترکیبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ اور یورپ میں یہ اکثر لذیذ ترین جوس،جامز،جیلیز،کیکس،پائیز،فروٹ ٹرائیفل،اور بسکٹس بنانے کے کام آتا ہے۔سیب اور جامن پھل کا بنا ہوا کیک بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ جامن پھل کو کھانوں میں سجاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ بے وقت کی بھوک مٹانے کے لئے ایک اعلٰی انتخاب ہے۔
جامن پھل قدرت کا ایک نا یاب تحفہ ہے۔اگر آپ نے آج تک یہ پھل نہیں چکھا ہے تو آئندہ بازار جاتے ہوئے جامن پھل کو اپنی فہرست میں ضرور شامل کریں۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment