Powered by Blogger.
RSS

Cleaning of dishes an important household chore - Urdu



برتنوں کی صفائی- گھر کا ایک اہم کام
کچھ دن ایسے ہوتے ہیں  جب برتن دھونے سے  گریز کرنے کا دل چاہتا ہے، ویسے اس سے بہتر ہو گا اگر ایسا کہا جائے ک ہر دن برتن دھونے کا ذرا سا بھی دل نہیں کرتا۔؟ ہمارے اکثر مصروف شیڈول کے ساتھ،  برتنوں کے بڑھتے ہوئے  ڈھیر کو دیکھنا اور پھر انھیں  دھونے کے لئے وقت نکالنا  بہت ہی غیر  جان لیوا کام نظر آتا ہے۔ مجھے یقین ہے آپ اتفاق کریں گے۔تاہم برتن دھونا جتنا بھی مشکل لگے ، اس کام کو نظر انداز کرنا  گھر کے لئے  بہت متاثر کن ہو سکتا ہے۔برتنوں کو جلد  از جلد دھو کر فارغ کر دینا کیوں ضروری ہے اس کی کئی وجوہات ہیں۔ مثلاً
1.   کام توآسان ہے:آپ گندے برتنوں  کے ساتھ نمٹنے کے لئے ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں گے  تو، آپ کو ان پر سخت کھانے کی جمی ہوئی پرت کے ساتھ برتنوں کا ایک  ڈھیر دھونا پڑے گا۔اور یقین مانئے ایسا کوئی بھی نہیں چاہتا ہے۔ آپ، فوراً ان سب کو وقت  پر دھو کر کم از کم بعد میں ایک مشکل کام سے بچ سکتے ہیں۔برتنوںکی مصیبت شروع ہونے سے پہلے ہی اسے ختم کر دیا جا سکتا ہے۔
2.     یہ آپ کے پیسے بچا لے گا:  جمی ہوئی  سخت گندگی کے ساتھبرتن دھونے کے  لئے  زیادہ توانائی کے ساتھ ساتھ  زیادہ صابن اور گرم پانی، کی ضرورت ہو گی۔آپ  پہلے سے خود  دھو کر  آسانی سے اس سے قبل ہی خرچ کے طور پر نہ صرف  قیمتی منٹ بلکہ  پیسہ بھی بچا سکتے ہیں۔
3.   یہ صحت کو فروغ دیتا ہے: گندے برتن زیادہ وقت پڑے رہیں تو یہ  بیکٹیریا مکھیوں، کاک روچز  اور دیگر ناپسندیدہ زائرین  کو راغب کرنے کے خطرے کے ساتھ ساتھ ناخوشگوار گند ی بدبو اور ایک گندے نظارے کو بھی دعوت دیتے ہیں۔ذرا سی محنت سے بچنے کی یہ قیمت بالکل بھی نہیں۔
4.    آپ کا باورچی  خانہ بہتر نظر آئے گا: ایک صاف اور خالی سنک آپ  کے اور آپ کے خاندان کے  موڈ کو بہتر بنا سکتا ہے  ،اس  سے ایک کامیابی کا احساس ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ بے وقت کے مہمانوں پر برا اثر پڑنے سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
5.   آپ کے  گھر کے سب  افراد آپ کا شکریہ ادا کریں گے:(یا کم از کم آپ  زیادہ شکایت  سے تو بچ ہی جائیں گی!) کوئی صاف برتن نہ ہونا اور برتنوں کی  خالی الماری   گھر میں سب کے لئے جھنجھلاہٹ کا باعث بن جاتا ہے۔برتن دھو لینا آپ کو فوری طور پر رات کا کھانا یاکسی  پیاسے کو فوراً پانی دینے میں ہونے والی جھنجھٹ سے بچا لے گا۔
کیونکہ یہ بہت درست اور اہم وجوہات ہیں ، اس لئے ہم  جلدی سےاور  ہر کھانے کے بعد برتن دھونے کا مشورہ دیں گے۔یا کم از کم ان کو ڈش واشر میں ڈال دینے پر زور دیں گے۔


  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment