معمول کے کھانے
کوئی کھانا مخصوص وقت
کے لئے
خاص طور پر بنا کر پیش کیا جائے تو
اس کی ا یک اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ معمول کے کھانے سے روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور عام طور
پر دن میں تین دفعہ ہوتے ہیں۔صبح کا کھنا، دوپہر کا کھانااور رات کا کھانا۔
صبح کا کھانا: صبح کا کھانا دن کا سب سے اہم کھانا مانا جاتا ہے۔ یہ مختلف زبانوں میں مختلف
ناموں سے جانا جاتا ہے مثلاً اردو میں ناشتہ اور انگریزی میں بریک فاسٹ کہلاتا ہے۔اس کا وقت صبح 7 بجے سے لے
کر 11 بجےسے تک عموماً مانا جاتا ہے۔صبح کا کھانا ہر ثقافت میں کھانے کی نسبتاًبھاری(غذائی طور پر) غذا پر
منحصر ہوتاہے۔ اس کی منطقی وجہ بھی بنتی ہے۔ صبح صبح ایک مکمل ناشتہ آپ کو وہ
ضروری توانائی مُہیا کرتا ہے جو آپ کے جسم کو اب سارا دن ہر طرح کے عمل میں کام
آئے گی۔ صبح کے کھانے میں بریڈ اور مکھن
سے لے کر پراٹھوں اور پین کیکس تک ہر ملک میں علیحدہ علیحدہ قسم کی چیزیں
استعمال ہوتی ہیں۔آج کل کے دور میں اس
کھانے کو عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ جو صحت کے لئے ایک خطرناک عمل ہے۔
دوپہر کا کھانا: دو پہر کے کے کھانے کو
عام طور پر 11 بجے اور 2 بجے کے درمیان کھایا جاتا ہے۔ اس کا بھی الگ زبانوں میں
الگ الگ نام ہوتا ہے۔ اردو میں اس کا کوئی بھی مخصوص نام نہیں ہوتا ، انگریزی میں
اسے "لنچ" کہا جاتا ہے۔ کچھ علاقوں
میں، اس کا نام کھانے کے لئے پیش کئے گئے مواد پر منحصر ہوتا ہے۔یہ کھنا دن کے نسبتاً درمیان میں کھایا جاتا ہے جب تک ناشتہ ہضم ہو چکتا ہے اور بھوک پھر سے
تازہ ہو جاتی ہے۔ یہ کھانا دن میں ایسے وقت پر آتا ہے جب زیادہ تر لوگ کام میں مصروف ہوتے ہیں اور بچے
سکول میں ۔ سکولوں اور کام کی جگہوں پر اس کھانے کے لئے عام "لنچ
بریکس "ملتی ہیں ، یہ ھوٹلوں کے لئے ایک مصروف ترین وقت ہوتا ہے۔بچوں اور
بڑوں کے لئے گھر سے "لنچ باکسس" بھی دئے جاتے ہیں۔ اس کھانے میں ہلکا
کھانا کھایا جانا بہتر سمجھا جاتا ہے اور ہر طرح کے پکوانوں کی بہت سی اقسام اس
وقت کھائی جاتی ہیں۔
رات کا کھانا: رات کا کھانا عام طور پر رات کو 8 سے 11 بجے تک کھایا جاتا
ہے۔ اس کو انگریزی میں ڈنر کہتے ہیں۔ دن کے تمام کھانوں میں سے اس کھانے کے لئے سب سے زیادہ اہتمام کیا
جاتا ہے۔ ہوٹلوں اور گھروں میں خاص پکوان بنایے جاتے ہیں۔ گوشت، سبزیاں ، دالیں ،
چاول اور پھل ،ہر قسم کے اجزا بھرپور طریقے سے استعمال کئے جاتے ہیں۔ بہت سی طرح کے فنکشنز میں بھی یہی کھانا دیا
جاتا ہے۔ غذائیت کے ماہرین کے مطابق رات کے کھانے میں ہلکے پھلکے چیزیں کھانا ور تھوڑی
بھوک چھوڑ دینا صحت کے لئے بہتر ہوتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment