Powered by Blogger.
RSS

Bias in food can lead to malnutrition (Khanay mao makhsoos intikhaab) - Urdu



کھانے میں مخصوص انتخاب غذائیت میں کمی کا باعث بن سکتا ہے
ایک وقت تھا جب کھانے کو جسم کی ضرورت سمجھا جاتا تھا ، لیکن آج کے دور میں کھانا صرف ضرورت نہیں رہاایک  تفریح بن چُکا ہے۔ لوگ اب غذائیت سے زیادہ پسند  کو دھیان میں رکھ کر   کھانا کھاتے ہیں۔  اکثر ایسے جملے سننے کو ملتے ہیں  "میں یہ نہیں کھاتا/کھاتی" یا مجھے تو یہ پسند نہیں" ۔ اکثر لوگ  اپنی پسند کے لحاظ سے ہی کھاتے ہیں اور اس سے بھی  بڑھ کر اگر پسند کا کھانا نا ملے تو کھاتے ہی نہیں ہیں۔ خصوصاً بچّے ، جو ماؤں کے لئے ایک مسلسل فکر مندی کا باعث بن جاتا ہے۔ مگر ایسا کرنا کس حد تک صحیح ہے؟
ہمارے جسم میں کئی الگ الگ قسم کے نظام ہیں۔ ہر نظام کی اپنی اپنی ضرورت ہے۔لاکھوں قسم کے کیمیائی عمل ہر وقت ہمارے جسم میں جاری ہیں۔ ان سب  چیزوں کے لئے ہمارے جسم کو الگ الگ  عناصر کی ضرورت پڑتی ہے۔ کہیں پر بھی ایک بھی  شے کی کمی  ہو تو نتیجہ؟ بیماریاں!
غذائی ماہرین کے مطابق جسم میں روزانہ کے حساب سے کچھ غذئی اجزاء جانا ضروری ہوتے ہیں ۔ اس مقدار کو انگریزی میں ریکمینڈڈ ڈیلی اماؤنٹ"یعنی روز کے لئے تجویز کردہ مقدار کہا جاتا ہے۔یوں تو اس میں بہت کچھ آتا ہے  مگر نمایاں چیزیں جو جسم کو روزانہ ضرروری چاہیے ہوتی ہیں ان میں شامل ہیں:
-نشاستہ(کاربوہائیڈریٹ)
-چربی (فٹس)
-پروٹین
-سوڈیم
-آ یو ڈین
-پوٹاشئم
-کولسٹرول
ان میں سے کچھ اجزاءکسی ایک قسم کی غذا میں زیادہ ہوتے ہیں اور کچھ اجزاء کسی اور قسم کی غذامیں۔آٹے(بریڈ) میں کاربو ہائیڈریٹ زیادہ ہے  تو گوشت میں چربی۔ پوٹاشئم ہمیں پھلوں سے ملتا ہے تو   سبز یوں سے وٹامن۔اس سب سے ایک منطقی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اگر ہم یہ تمام اجزاء پوری مقدار میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ سب ہی کھانا ہو گا۔ہر طرح کی چیز کو اپنے جسم میں پہنچانا ہو گا تاکہ  ہمارے جسم میں ہونے والے عمل آسانی سے، صحت مندی سے چلتے رہیں اور بیماریوں سے بچا جا سکے۔جب ہم ایک ہی قسم کے کھانے بار بار کھاتے ہیں اور اپنی "پسند" سے باہر کچھ بھی نہیں کھاتے تو ہم ان سب اہم غذائی اجزاء سے محروم ہو جاتے ہیں جو باقی کھانے کی چیزوں میں موجود ہوتے ہیں اور جسم نا صرف مسلسل کمزوری جھیلتا ہے بلکہ کئی بیماریاں بھی اس میں گھر کر سکتی پیں۔
غذائیت کی کمی سے ہونے والی کئی بیماریاں ہیں۔ آئرن ڈیفیشئنسی اینیمیا ، اوسٹیوپروسِیس ان میں دو بڑی اور عام بیماریاں ہین ۔ ان کے علاوہ رنگ پیلا پڑنا ، سانس میں تکلیف ، بال گرنا،نیند نہ آنا ، قبض اور ہر کام میں کمزوری ہونا غذائیت کی کمی کے با عث ہونے والے اثرات ہیں۔
وقت پر کھانا کھانا اور ٹھیک کھانا کھانا انسانی جسم کی بہت بڑی ضرورت ہے۔  ہاں کھانے میں ذائقہ ہونا بہت ضروری ہے مگر کھانے کا اصل مقصد ہمارے جسم کو سب ہی ضروری عناصر پہنچانا ہے ۔یہ بات ہمیشہ دھیان میں رکھی جانی چاہیے۔کھانے میں شدید انتخاب اور  صرف اپنی پسند کا کھانا کھانا آپ کو وقتی تسکین تو پہنچا سکتا ہے مگر لمبے عرصے تک قوت اور صحت نہیں دے سکتا۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment