کو پر(تانبا)
کاپر ایک ضروری منرل
کے طور پر جانا جاتا ہے۔کاپر جسم کے تمام خلیوں
میں موجود ہوتا ہے۔ ہمارے جسم میں کل 75-100 ملی گرام کوپر
موجود ہوتا ہے۔ ایک تانبے کے سکّے میں موجود مقدار سےبھی کم ۔
کاپر تھوڑی مقدار میں بہت سی کھانے کی اشیاء میں پایا جاتا ہے
(اوئسٹر اور گری دار میوے اس کے بھرپور ترین
ذرائع ہیں)۔یہ ہماری غذا میں ضرورت سے زیادہ یا کم دستیاب ہونا غذائیت
کے ماہرین میں ایک متنازعہ موضوع ہے۔اس کے لئے کو ئی خاص پیمانہ مقرر نہیں ہے۔ایک
دن میں کھائے گئے کوپر کا 30 فیصد پیٹ
اور اوپری آنت سے جسم میں جذب کیا جاتا ہے؛ یہ 15 منٹ کے اندر اندر عام طور پر جذب
ہو جاتاہے۔ وٹامن سی، زِنک (جست)،
اور مینگنیز کوپر کے جذب ہونے میں مداخلت
کر سکتے ہیں۔ جبکہ پروٹین اور تازہ سبزیاں
کوپر کے جذب ہونے کا عمل بہتر بنانے کے لئے مفید مانی جاتی
ہیں۔
کوپر ہیموگلوبن(خون میں موجود سرخ مادہ) کی تشکیل میں ایک
کیٹیلِسٹ کے طور پر اہم ہے۔کوپر خلیوں میں توانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا
کرتا ہے۔کولیجن کی تشکیل کے لئےوٹامن C کے
ساتھ کام کرتا۔ کوپر اعصاب کی پرت ( مائلین شیتھ) کی سالمیت کے لئےدرکار ہوتا ہے۔
کوپر زیادہ تر قدرتی کھانے کی اشیاء میں دستیاب ہوتا ہے۔یہ سی فوڈ (اوئسٹرز میں سب سے زیادہ)،مشروم ، دالو ں، ڈرائی فروٹس ، گائے کے گوشت، کلیجی اور پنیر مین سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔یہ کھانے کی اشیاء سے آسانی سے دستیاب ہوتا ہے اس وجہ سے کوپر کی کمی ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

اگرچہ کوپر میں
اضافہ ہونا ایک زیادہ عام عارضہ ہےجسے شیزوفرینیا، حافظے میں مشکلات، اور جلدی بڑھاپا آجانے کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا
ہے۔. ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل، اور بے چینی بھی اکثر، جسم میں کوپر میں اضافے اور زنک کی سطح
میں کمی کے ساتھ سامنے آسکتی ہیں۔
گنٹھیا کے علاج میں کوپر کے کنگن بہت پہلے سے استعمال ہوتے آئے ہیں، اور اسے پہننے والے اس کے مثبت نتائج کا دعوی بھی کرتے ہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق گنٹھیا کے علاج میں کوپر اور ایسپِرن اکٹھے استعمال کیا جانا ، اکیلے کوپر یا ایسپرن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثا بت ہوتا ہے۔

بالغوں میں کوپر کے
لئے 2 ملی گرام بچوں
کے لئے یہ 1-2 ملی گرا م ہے اور 2 سال سے کم بچوں کے لئے 0.5-1 ملی گرام فی دن لیا جانا ضروری ہے۔
0 comments:
Post a Comment