Powered by Blogger.
RSS

Cleaning agents and disinfectants and how to use them - urdu

کلینِنگ ایجنٹس اور ڈس اینفیکٹینٹس اور ان کو استعمال کرنے کے طریقے
کلینِنگ ایجنٹ گھر اور آفس کی  سطحوں پر دھول، داغ، بدبو آ رہی، اور بے ترتیبی سمیت، گندگی کو دور کرنے کے لیے استعمال ہونے والے  مادہ، عام طور پر مائعات، پاؤڈر، سپرے، یا ذرات، ہیں۔  کلینِنگ ایجنٹ  صحت خوبصورت ماحول ، بدبو اور دھول کےصفائے  کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔
کلینِنگ ایجنٹ ایسیڈِک، بیسِک یا نیوٹرل قسم کے ہوتے ہیں۔ایک اچّھے کلینِنگ ایجنٹ میں یہ خصوصیات ہوتی ہیں:
-اسے جس بھی سطح پر استعمال کیا جائے وہاں سے  گند کے تمام ذرّات( آرگینِک یا ان آرگینِک) مکمل طور پر صاف ہو جانے چاہئیں۔
-اسے استعمال ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ہوا میں اُڑ ( ایوو پوریٹ ہو)جانا چاہئے۔
-اسے جس سطح پر استعمال کیا جائے اس سطح کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔ مثلاً اگر اسے دھاتی سطح پر استعمال کیا جائے تو   دھات میں زنگ پیدا نہ ہو۔
-اسے صفائی اور صحت کے تمام ضابطوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
 کلینِنگ ایجنٹ کا استعمال صرف چھڑکاؤ اورپونچھے سے صفائی کرنے تک محدود نہیں ۔اس کے لئے احتیاط اور معلومات ہونا ضروری ہیں۔ کسی  خاص سطح  صفائی کے لئے غلط کیمیکل کا استعمال فائدے سے زیادہ نقصان دیتا ہےاور اس کے علاوہ کلینِنگ ایجنٹ استعمال کرتے ہوئے اپنی صحت کی حفاظت کرنا بھی بہت ضروری ہے۔کلینِنگ ایجنٹ استعمال کرتے ہئے چند باتوں کا خاص خیال رکھیں۔
-لیبل پر دی گئی ہدایات غور سے پڑھیں۔کسی بھی تنبیہ اور خطرے کا خاص خیال رکھیں۔
-دو یا دو سے زیادہ  ایجنٹس کو خود سے ملانے کی کوشش مت کریں۔
- اگر وہ  ایجنٹ پاؤڈر کی شکل میں ہے تو پانی ملاتے ہوئے ہمیشہ لیبل ہر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ پانی زیادہ یا کم کبھی مت کریں۔
- کسی بھی  نقصان دہ اثر سے بچنے کے لئے، کسی بھی سطح پر استعمال سے پہلے تھو ڑا سا  ایجنٹ لے کر اسے  اس سطح پر کونے پر لگا کر دیکھ لیں ۔
-صفائی سے پہلے ہمیشہ حفاظتی کپڑے جیسے ایپرن، دستانے  اور اوور آل وغیرہ ضرور پہنیں۔
ڈِس اینفیکٹینٹ ایک ایسے مائع یا مادے کو کہا جات ہے جو جس سطح پر لگایا جائے اس سطح سے تمام جراثیم کا خاتمہ کر دے۔ کلینِنگ ایجنٹ گندے ذرات کا صفایا کرتے ہیں مگر جراثیم نہیں مارتے۔ڈِس اینفیکٹینٹ  کسی بھی سطح کو بیکٹیریا ،وائرس یا فنجائ یسے پاک کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں 300 سے زائد اجزاء ہوتے ہیں جو جراثیم کو مارنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ ڈِس اینفیکٹینٹ بازار میں کئی طرح سے دستیاب ہوتے ہیں مثلاً: سپرے، مائعات، پاؤڈر اور گیس۔ مارکیٹ میں آنے والے "ہینڈ سینی ٹا ئزرز" بھی ڈِس انفیکٹینٹ  ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی بوتلوں میں مل جاتے ہیں۔ ان کو استعمال کرنا بہت آسان ہوتا ہے:
-صفائی کرتے ہوئے صفائی کے پانی میں ڈِس اینکیکٹینٹ کی تھوڑی سی مقدار ڈال لیں اور ہر سطح کو اس سے صاف کریں۔
-ہاتھ کی دیکھ بھال کے لئے"ہینڈ سینی ٹائزر" کی چند بوندیں سیدھی ہاتھ پر ڈال کر اچھے سے ہاتھ مل لیں۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment