Powered by Blogger.
RSS

Asparagus - Urdu



مارچوب(ایسپیریگس)
مارچوب عام طور پر کھانے پکانے میں استعمال ہونے والی سبزی ہے۔ ما رچوب ہری سبزیوں میں شمار ہوتا ہے۔یہ ناپ میں 5 سے 16 انچ ھوتا ہے۔ مارچوب کی  تازگی کا اندازہ  شاخ  کی نرمی سے لگایا جاتا ہے۔شاخ جتنی نرم اور لچکدار ہو گی مارچوب اتنا ہی بہترین اور تازہ ہو گا۔
مارچوب سب سے زیادہ یورپ ، شمالی افریقہ اور مغربی ایشیا میں کاشت کیا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں اس سبزی کی بڑی فصلیں پائی جاتی ہیں۔ مارچوب اپریل سے جون تک قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔البتّہ جدید تکنیک کی مدد سے اب مارچوب سارا سال دستیاب ہوتا ہےجس سے اس کی نایابی میں ماضی کے مقابلے میں بہت کمی ا گئی ہے۔ مار چوب نیدرلینڈ، سپین، فرانس ، جرمنی،اٹلی اور سوئٹزر لینڈ میں  تقریبا ًخصوصی طور پر سفید رنگ میں پایا جاتا ہے۔ ان  علاقوں میں مارچوب کو "شاہی سبزی" کا نام دیا جاتا ہے۔ مارچوب کی صرف نرم شاخیں کھانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ مارچوب کے پودے پر کوئی اور پھل یا پھول نہیں ہوتا۔

غذائی لحاظ ہے ما رچوب ایک انتہائی مفید سبزی ہے۔ مارچوب کا ٪93 فیصد حصّہ ہانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ کیلوری میں انتہائی کم ہوتا  ہے اوراس میں   سوڈیم بھی کم مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ مارچوب میں  غذائی ریشہ کثرت سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مارچوب  کیلشئم ، میگنیشئم اور زنک ، پروٹین، بیٹا کیروٹین، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن K کی، تھایا مِن، ربوفلیون، روٹِن، نیاسین، فولک ایسڈکا ایک بہت اچھا ذریعہ ہے۔
مارچوب کی شاخیں  اُبال کر نرم کر لی جاتی ہیں۔یہ  کھانےمیں سبزی  کی سائڈ ڈش کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔امریکہ اور یورپ میں تلے ہوئے  چکن، کیکڑے، یا بیف کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔  یہ بھی کچھ سٹوز  اور سوپ میں بھی  ایک جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مارچوب سلاد بنانے  میں  اور سجاوٹ کے لئے  بھی اکثر استعمال ہوتا ہے۔ ایشیائی طرز کے کھانا پکانے میں، مارچوب کی شاخیں    تیل میں تل کر پیش کی جاتی ہیں۔
 مارچوب صحت کے لئے بہت مفید ہے۔یہ نظامِ انہضام بہتر کرتا ہے۔کینسر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، عمر بڑھاتا ہے۔   بلڈ پریشر  کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ سیل میں خون سے گلوکوز کی نقل و حمل کرنے کی  انسولین کی صلاحیت میں اضافہ  کرتا ہے ۔
 مارچوب کھانوں کے لئے ایک صحت مند اور لذیذ انتخاب ہے۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment