رقص - اور اس سے ہونے والے تندرست فوائد
" اشاروں
اور انداز کے ایک طے شدہ تسلسل میں سُر میں حرکت کرنا" یہ رقص کی ایک
تعریف ہے۔ مگر دراصل رقص یا
عام طور پر بولیں تو ناچ کی کوئی مکمل تعریف نہیں ہے اور
نہ ہو سکتی ہے۔ یہ ایک فن ہے اور اس میں ہزار قسم کے تفرقات ہیں۔ یہ ایک خوشی کا
اظہار ہے، اور کبھی کبھی غم اور غصے کا بھی۔
ان دنوں، لوگوں کی ایک بڑی اکثریت کو، دوسرے لوگوں کو رقص کرتے دیکھنا
بہت پسند ہے ۔ رقص کے مشہور مقابلے ٹیلی وژن پر چھائے ہوئے ہیں۔ مگر اس بات کا احساس بہت کم ہے کہ ٹی وی کے سامنے
سے اٹھ کر خود رقص کے چند قدم آزما لینا جسم اور ذہن کو تازہ دم اور صحت مند رکھنے
کا یک بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔ اور یہ محض ایک خیال نہیں ، جدید تحقیق کے مطابق
یہ بات سامنے آئی کے کہ رقص واقعتاً آپ کے جسم اور ذہن کے لئے ایک صحت مند عمل ہے۔
اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں جن میں سے چند بہترین فوائد یہ ہیں:
قوتِ حافظہ میں اضافہ: رقص میں ہونے والی پُر تسلسل حرکات
آپ کے دماغ کے اس حصے کو مضبوط بناتی ہیں جو
یادداشت اور حافظے کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے ( ہِپو کیمپس)۔ یوں بڑھتی عمر کے
ساتھ ساتھ ہونے والی حافظے کی کمزور س سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
وزن کم کرنا اور جسم کو لچکدار بنانا: رقص میں ہونے والی نسبتاًتیز
اور مشکل حرکات نہ صرف دیکھنے اور کرنے میں
شاندار لگتی ہیں بلکہ رقص کرنے
والے کے جسم کو ہمیشہ کے لئے لچکدار اور تیز ترار بنانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ یہ
وزن کم کرنے کا ایک بہترین اور مزے دار طریقہ بھی بن سکتی ہیں۔
سٹریس میں کمی : آج کل کی مصروف زندگی میں سب کے پاس ایک شے
بہت زیادہ ہے- سٹریس اور پریشانیاں۔ کچھ
دیر کے لئے اپنی پریشانیوں کو بھلا کر اپنی پسندیدہ موسیقی پر رقص کرنا آپ کے ذہن اور سوچ پر تا دیر صحت مند اور خوشی
کے اثرات چھوڑ سکتا ہے۔ یہ ڈپریشن کے خلاف کی جانے والی سب ورزشوں
میں سے بہترین ورزش ہے، اور یہ بات مشاہدے اور ریسرچ سے ثابت ہے۔
اور ان سب کے علاوہ
بھی سٹڈیز بتاتی ہیں رقص، دل سے لے کر دماغ تک ہر نظام کے لئے بہترین ہے۔
صرف دیکھنے کے ساتھ ساتھ خود رقص کرنا اور دوسروں کو بھی اس میں شامل کرنا ایک
تندرست عادت کے ساتھس اتھ صحت کو برقرار رکھنے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment