Powered by Blogger.
RSS

Basic method of proper waste disposal - Urdu



فُضلہ (کوڑے) کے جمع کرنے اور اس کے بندوبست کے بنیادی اصول
بیسویں  صدی سے قبل گھروں میں پیدا ہونے والی فضلہ کی مقدار نسبتاًبہت کم تھی ۔ گھریلو  کوڑا کرکٹ اکثر باغ میں دفن  کر دیا جاتا  ، کھڑکی سے باہر پھینک دیا  جاتا ، یا گھر سے دور دراز گیر آباد جگہوں پر پھینک دیا جاتا۔ جیسے جیسے انسانوں کی تعداد زیادہ ہوتی گئی، مسلسل زیادہ سے زیادہ فُضلہ(کوڑا) اکٹھا ہونا ایک مشکل بن گیا۔ حتٰی کہ بیسویں صدی کی ابتدا میں  کوڑے کے جمع کرنے اور اس کوڑے کو ایک منظم طریقے سے ضائع کرنے پر  باقاعدہ کام شروع کیا گیا۔آج اس کام میں بہت سے اقدامات آتے ہیں جن میں:
-کوڑے کی پیدا ہونے والی مقدار کا اندازہ لگانا:سب سے پہلے گھروں کی تعداد کے مطابق پیدا ہونے والے کوڑے  کا اندازہ اور اس کی اینٹری۔ یہ  استعمال ہونے والے وسائل اور  رقم کے لئے ایک اچھا اندازہ بنا دیتا ہے۔
- کوڑا جمع کرنا اور کم از کم کوڑا پیدا ہونے  کی تلقین کرنا: فضلہ کو ٹھیک طریقے سے جمع کرنا  بہت بڑے  عمل کا ایک حصہ ہے: اس عمل کے لئے خاص قسم کے بڑ ے  اور بندکنٹینر  جگہ جگہ رکھے جاتے ہیں جو اس آبادی کے پیدا ہونے والے کوڑے کی مقدار کے مطابق ہونے چاہیئں ۔
- کوڑے کی صحیح طریقے سے نقل و حرکت اور منتقلی :  کنٹینرز میں سے  بڑے  اور بند ٹرک  اس کوڑے کو احتیاط سے اور  اپنے عملے کی مدد سے  آبدی سے دور لے جاتے ہیں۔ایسے پلانٹس تک جہاں کوڑے کو ضائع کرنے کا صحیح سے بندوبست کیا جاتا ہے۔
- کوڑے کے لئے مخصوص ٹریٹمینٹ:کوڑے میں موجود زہریلے مادے ختم کر کے اس کو الگ الگ کیا جاتا ہے اور پھر ہر طرح کے کوڑے کو اس کی نوعیت کے مطابق الگ الگ جگہ بھیج دیا جاتا ہے۔
- قابلِ استعمال چیزوں کو دوبارہ استعمال میں لانا( ریسا ئیکلینگ): پلاسٹک، شیشہ، لکڑی، کاغذ، لوہا ور دیگر دھاتیں،پورسلیں، اور پتھر یہ وہ چیزیں ہیں جنھیں ٹھیک سے صاف کر کے اور علیحدہ علیحدہ اشکال مین ڈھال کر دوبارہ سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ خام مال  سستا بھی پڑتا ہے اور  جب ان چیزوں کو ہی دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے تواس طرح قدرتی وسائل میں کمی بھی واقع نہیں ہوتی۔
-کوڑا  کو ایک جگہ جمع کرنا اور آبادی سے دور رکھنا: ریسائکلینگ کے بعد بھی بچ جانے والا کوڑا بے کار ہوتا ہے اور اسے ایک جگہ جمع کر لیا جاتا ہے۔
- زمین کی بھرت میں استعمال کرنا: سب سے بے کار اور نا قابل، استعمال کوڑا عمارتوں اور  میدانوں کی سطح کو ھموار کرنے میں بھرت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
- ماحولیات کے اصولوں کا خیال رکھنا: یہ سب انتہائی احتیاط اور مہارت سے کیا جاتا ہے ۔ کوڑے میں موجود زہریلی گیسیں اور نقصان دہ مادوں کو ٹھیک سے بند کر کے منتقل اور پروسس کرنا ۔ اور انھیں قدرتی وسائل میں ڈالنے سے گریز کر کے ان  کو آلود ہونے سے بچانا ہمیشہ دھیان میں رکھا جانا چاہیے۔
-اس میں لگنے والے مالی  اور معاشی   وسائل کا اندازہ لگانا: اس سب کے لئی لگنے والی رقم اور ذرائعوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنا۔
-اس سلسلے میں تعلیم اور شعور عام کرنا:  گھریلو صارفین اور صنعتی صآرفین میں کم از کم کوڑا پیدا کرنے اور اس کوڑے کو صحیح طریقے سے انجام تک پہنچانے کا طریقہ بتایا جانا بھی اہم ہے۔ 

یہ سب ایک شہر اور قصبے کی سطح پر موجود گورنمنٹ کا کام ہوتا ہے۔ان سب اصولوں کو صھیھ سے اپنا کر ہم سب بہت سی  مشکلوں اور بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور ایک صاف اور صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment