ارو گُلا (ترا مِیری)
ایک خوردنی سالانہ پوداہے جِسے عام طور
پر "سیلڈراکٹ "کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ خشک زمین پر اگنے والا یہ پودا
بڑے بڑے پتّوں سے لیس ہوتا ہے اور کھانے میں
کئی جگہ استعمال ہوتا ہے۔ اروگُلا کے ہموار سیاہ سبز نو کیلے پتے ، کھُلے یا گُتھّے کی صورت میں دوکانوں میں فروخت ہوتے ہیں ۔ ناپ میں نسبتاً چھوٹی اروگُلا چکھنے میں ذائقے دار اور کم کڑوی ہوتی ہے۔
اروگُلا رومن دور سے بحیرہ روم کے علاقے میں ایک خوردنی بوٹی کے طور پر
قدیم عرصے سے اگائی جا رہی ہے۔ اب یہ برازیل سے لے کرآئیووا تک تجارتی سطح پر کاشت
کی جاتی ہے اور دنیا بھر میں سپر مارکیٹوں
اور کسانوں کی منڈیوں میں خریداری کے لئے دستیاب ہے۔ یہ شمالی یورپ اور شمالی امریکہ سمیت دنیا بھر میں
ایک جنگلی پودے کے طور پر بھی پائی جاتی ہے۔ اروگُلا تقریباً سارا سال دستیاب رہتی
ہے۔
اروگُلا اکثر سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے اس کا ذائقہ تیکھا چٹپٹا ہوتا ہے۔اروگُلا روایتی طور پر اطالوی(اٹالین) کھانے کی چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پاستا یا گوشت کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔پیزا میں اروگُلا کی ٹاپنگ شوق سے کھائی جاتی ہے۔ برازیل میں راکٹ سلاد میں کھایا جاتا ہے ، برازیل میں ایک مقبول سلاد راکٹ موزاریلا پنیر ہے ۔ یہ تازہ سلاد میں ایک جزو کے طور پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے، لیکن پنیر، سینڈوچز، چکن اور ٹونا سلاد، انڈے کے پکوان اور ٹماٹر کی ساس اور ابلی سبزیوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اروگُلا صحت کے لئے بھی کئی فائدے رکھتا ہے۔ دیگر ہری سبزیوں کی طرح اروگُلا میں بھی بہت کم کیلوری ہوتی ہیں۔ تازہ پتیوں کا 100 گرام
صرف 25 کیلوریز فراہم کرتا۔
تازہ اروگُلا فولایٹس
کا ایک بہت اچھا ذریعہ ہے۔ تازہ اروگُلا کے گرام100 گرام میں 97 ملی گرام فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو حاملہ اورتوں کے لئے نہایت
مُفید مانا جاتا ہے۔ اروگُلا وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔اروگُلا
کا زیادہ استعمال نظر تیز کرتا ہے ، حافظہ تیز کرتا ہے اور نظامِ انہضام کی
پریشانیاں دور کرتا ہے۔
اروگُلا لذیذہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت مُفید سبزی بھی ہے،
اروگُلا ہر سلاد مین آسانی سے شامل ہو جاتا ہے ، اسے اپنے روز مرّہ کے کھانوں میں شامل کر کے آپ بہت سے فائدے اٹھا
سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment