Powered by Blogger.
RSS

Balloon Rocket - Urdu



ننھےبچوں کے لئے  گیند کے کھیل
اپنےننھے  بچوں کو ایسے کھیلوں میں مشغول کرنے کے کئی طریقے ہیں جو ان کے جسم کو حرکت کرنے کی عادت ڈالیں۔ یہ مختلف عمر کے بچوں کے لئے مختلف ہوتی ہیں مثلاً تین سے پانچ  سال  تک کے بچوں کو ابھی کھیل کے لئے درکار بنیادی  حرکات سیکھانی پڑتی ہیں۔اس کے لئے کسی کھلونے کی مدد لینا ایک بہت اچھی ترکیب ہو سکتی ہے۔ گیند ایک ایسا کھلونا ہے جس سے ہر چھوٹا بچہ، لڑکا ہو یا لڑکی ، بہت شوق سے کھیلتا ہے۔ ایسے بہت سے کھیل ہیں جو آپ اپنے بچے کے ساتھ صرف ایک گیند کی مدد سے کھیل کر  نہ صرف اپنے بچے کو ایک صحت مندعادت ڈال سکتے ہیں بلکہ اس کے انمول قہقہے بھی سن سکتے ہیں ۔
کھیلوں کےلئے گیند بھی الگ الگ قسم کی ہوتی ہیں۔ ٹینس بال، فٹبال ، باسکٹ بال ۔ بچوں کے لئے اور خصوصاً چھوٹے بچوں کے لئےگیند ہمیشہ ہلکی اور  چھوتی چنیں تاکہ کھیلتے ہوئے انھیں کسی بھی قسم کی ثوٹ لگنے کا احتمال کم از کم ہو۔ گیند سے کھیلے جانے والے کئی قسم کے کھیل ہوتے ہیں۔فُٹ بال ، اور باسکٹ بال کے بارے میں تو ہم سب ہی بخوبی جانتے ہیں۔مگر روائتی کھیلوں کے علاوہ کچھ بہت آسان اور دلچسپ کھیل بھی ہوتے ہیں جو آپ اپنے بچے کے ساتھ کھیل سکتے ہیں مثلاً:
ڈوج بال: اس کے لئے ایک  طویل لائن اور ایک بڑی ربڑ  کی یا کک گیند کی ضرورت ہے۔لائن کے آر پار دو ٹیمیں کھڑی ھوتی ہیں۔ہر ٹیم  لائن کے دوسری طرف کی ٹیم  کے کسی  فرد کے جسم کے ایک حصہ کو نشانہ بنانے کی کوشش  کرتی ہے۔ مگر لائن کے آر پار نہیں آیاجا سکتا۔ جس فرد کو گیند لگے وہ آؤٹ ھو جاتا ہے۔ اس طرح جس ٹیم کے افراد پہلے ختم ہو جائیں وہ ہار جاتی ہے۔
کیچ بال: دور سے کھڑے ہو کر گیند کو بچے کی طرف اچھالیں اور اسے اس گیند کو دونوں ہاتھوں سے پکڑنے کی ترغیب دیں۔گیند گرنے پر منفی جبکہ پکڑنے پر مثبت پوائنٹس گنیں۔
گیند کے ساتھ دوڑنا: بچے کو لات سے گیند کو مارنا سکھائیں۔اور پھی اس ہی گیند کے ساتھ ایک رفتار سے دوڑنا سکھائیں۔اس طرح سے بچے میں حرکت اور مقابلے کا ایک احساس پیدا ہو گا۔
گیند کو زور سے اوپر اچھالنا: کھیل آسان ہے۔ بچے کو گیند پکڑائیں اور اوپر اچھالنے کو کہیں ۔ پھر خود اچھالیں ۔ جس کی گیند سب سے اوپر جائے وہ ہی جیتے گا۔
ان کے علاوہ بہت سے کھیل ہو سکتے ہیں۔ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے خود حصہ لینا اور ہر حرکت بچے کو خود پہلے کر کے دکھانا بہت مددگار  ثابت ہوتے ہیں۔کیونکہ جسم کو حرکت دینا  ایک بچے کی زندگی کے سب سے زیادہ اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے۔اس لئے اس اہم کام کے لئے گیند اور کھلونوں کی مدد لینا ایک اچھی ترکیب ہے۔


  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment