بیف (گائے کا گوشت)
بیف ہر قسم کے گوشت
میں سے سب سے بہترین گوشت ہے۔یہ گائے ، بیل ، بچھڑوں یا بھینسوں سے حاصل کیا جاتا
ہے۔ کچّا بیف دیکھنے میں سرخ ہوتا ہے اس
وجہ سے یسے سرُخ گوشت( ریڈ میٹ) بھی کہا جاتا ہے۔ پک کر یہ گُلابی سے بھورے رنگ کا
ہو جاتا ہے۔بیف کا ہر حصّہ منفردمزہ رکھتا ہے مگر ران کا گوشت سب سے بہترین مانا
جاتا ہے۔
بیف سب سے زیادہ امریکہ، برازیل، چائنہ اور جنوبی ایشیا کے ممالک میں کھایا جاتا ہے۔ ان ملکوں کے پکوان میں بیف کئی قسم سے استعمال ہوتا ہے۔ بیف کو بنانے کے بہت سے طریقے ہیں ۔ اسے روسٹ کیا جاتا ہے، کوئلوں پر سینکھ کر پکایا جاتا ہے، پیس کر قیمہ کیا جاتا ہے،فرائی کیا جاتا ہےاور پانی میں گلا کر پکایا جاتا ہے۔ بیف کو پکاتے ہوئے "رئیر کُکڈ" اور و"ویل کُکڈ" کی اصطلاحیں عام استعمال ہوتی ہیں۔ رئیر کُکڈ بیف میں گوشت کو آخری حد تک نہیں پکایا جاتا، اس میں کچھ کسرچھوڑ دی جاتی ہے، گوشت گُلابی ، نرم اور رس بھرا رہتا ہے۔ "ویل کُکڈ" بیف میں گوشت کو آخری حد تک پکایا جاتا ہے ، گوشت بھورے رنگ کا ہو جاتا ہے اور نسبتاً سخت اور خشک ہو جاتا ہے۔ بیف سٹیک ، بیف برگر ، بیف کری ، بیف اسٹیو، ہنٹر بیف اس گوشت کے سب سے مشہور پکوان ہیں۔

بیف کی درآمد سب سے زیادہ برازیل، بھارت، آسٹریلیا اور امریکہ سے ہوتی ہے۔ بیف دنیا میں تیسرے
نمبر کی سب زیادہ کھائے جانے والی گوشت کی
قسم ہے ۔ہر سال گوشت کی کل پیداوار کا تقریبا
٪25 حصّہ بیف پر مشتمل ہوتا ہے۔
بیف غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے۔ یہ ایک مکمل غذا ہے۔ 100
گرام بیف میں 250 کیلوریز ہوتی ہیں اور
کل چربی15 گرام
کولیسٹرول 90 ملی گرام
سوڈیم 72 ملی گرام
پوٹاشیم380 ملی گرام
پروٹین 26 ملی گرام
اس کے علاوہ
وٹامن اے،وٹامن سی، کیلشئم ، آئرن،میگنیشئم، وٹامن، بی6 اور
وٹامن بی 12 ہوتا ہے۔
ہمیشہ پر اعتماد ذریعہ
سے گائے کا گوشت خریدیں۔ ایک اچھی سپر مارکیٹ، مقامی قصائی یا دکان۔ بیف کس عمر کے
جانور کا ہے اور اسے ذبح کرنے کے بعد کب تک
لٹکائے رکھا گیا ، ان باتوں کا ہمیشہ خیال رکھا جانا چاہئے۔بیف کو
ہمیشہ ائیر ٹائٹ تھیلوں میں فریج کے نچلے حصے میں رکھا جانا چاہئے۔
بیف انسانی صحت کے لئے بہت سے فوائد کا ذریعہ ہے۔ بہت سے
وٹامنز اور منرلز کے ساتھ ساتھ یہ صحت مند چربی کی ایک مقدار فراہم کرتا ہے جو
انسانی جسم کے لئے ضروری ہوتی ہے۔ بیف لذت میں سب قسم کے گوشت سے اعلٰی ہوتا ہے۔.
0 comments:
Post a Comment