Powered by Blogger.
RSS

Dandlione( kakronda) Plant - Health benefits - Urdu



ککروندا( ڈینڈلیان)-بہت سے  فائدے  رکھنے والا ایک پودا
ککروندے کا پودا نہ صرف بہت خوبصورت پھول دیتا ہے بلکہ غذائیت اور طب کے لحاظ سے بھی یہ پودا بہت سے فائد رکھتا ہے۔ ککروندے کا پھول ، پتے ، شاخیں ، یہاں تک کہ جڑیں  تک ، یعنی پورا پودا، اندرونی اور بیرونی ادویاتی جڑی بوٹیوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک زبردست جڑی بوٹی ہے۔ اس کو  کچا یا پکا کر قہوے کے طور پر بھی پیا جاسکتا ہے۔ککروندے کا قہوہ(ڈینڈلیان ٹی) اس کو لئے جانے کا بہترین طریقہ ہے۔
  صحت کے لئے اس کے اتنے فائدے ہیں کہ شمار کرنا مشکل ہے۔ تصور کریں آپ کا ڈاکٹر آپ کے اگلے دورے پرآپ کو  خوشخبری دے کہ  طِب میں ایک معجزاتی دوائی کی دریافت ہوئی ہے ، جس کو  اپنے یومیہ خوراک کا ایک حصہ کے طور پر کھایا  جا سکتا ہے ،  ایک مشروب کے طور پر استعمال کیا جائے تو  بھی کر سکتے ہیں،  جو  ہیپا ٹائیٹس اور جگر کی بیماریوں کو روک لیتی ہے، خوں کو صاف کرتی ہے، جسم کے کسی بھی حسے میں ہو جانے والی پتھری کو تحلیل کرتی ہے  نظامِ انہضام کو بہتر بناتی ہے، گیس اور اسہال  اور قبض سب کا علاج کرتی ہے، وزن میں کمی کرتی ہے کھانی اور زکام میں بھی مفید ہے، جلد کو صاف اور چمکدار بناتی ہے،لو یا  ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کرتی ہے ؛ انیمیا کا علاج کرتی ہے ؛ سیرم کولیسٹرال کو  تیزی سے کم کرتی ہے ؛ کینسر کو روکنے اور  مختلف شکلوں میں اس  کا علاج کرنے میں مدد دیتی ہے؛  ذیابیطس میں بھی مفید ہے،انہوں نے اس معجزہ کی دوا کے لئے آپ کو ایک نسخے دیا تو، آپ  یقیناً بہت تندہی سے اس نسخے کا ستعمال کریں گے اور اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں گے ۔ یہ سب صرف ایک چھوٹی سی ککروندے کی جڑی بوٹی کے لئے سچ ہے۔اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ قدرت کے اس انمول تحفے کو آپ کس طرح اور کس حد تک استعمال کرتے ہیں۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment