برتن دھونا-گھر کے کاموں میں ایک اہم کام
اپنے گھر کے سکون میں
بیٹھ کر کھانے سے زیادہ تسکین دہ
شے شاید اس دُنیا میں کوئی نہیں ہے۔مگر ہر
کھانے کے ساتھ ایک کام ہے جو ضرور بڑھ جاتا ہے-برتن دھونا!
اگر آپ ایک گھریلو خاتون ہیں، اکیلے رہتے ھیں یا آپ ایک
بہترین حسّاس شوہر ہیں تو آپ اس حقیقت سے
ضرور واقف ہوں گے ۔ برتن دھونا گھر کے کاموں میں سے ایک بڑا کام
ہے۔اور فرق اس چیز سے نہیں پڑتا کہ کھانا گھر میں پکایا جائے یا باہر سے لایا جائے،برتن
تو ہمیشہ دھونے ہی پڑیں گے۔صبح شام صبح شام میں بار بار برتن جمع ہوتے ہوتے کب آپ
کا کچن گندے برتنوں سے بھر جاتا ہے پتہ بھی نہیں لگتا ۔ اس کام میں تھوڑی سی ترتیب
لا کر اور ایک آسان معمول بنا کر آپ اس
اہم کام کو نہ صرف کم وقت میں کر سکتے ہیں بلکہ صاف صفائی رکھ کے تندرستی کے بہت سے فائدے بھی اُٹھا سکتے ہیں۔اس کے لئے کچھ
مفید اقدام یہ ہیں:
1-اپنے کچن (باورچی خانے) میں کم سے کم برتن رکھّیں:عموماً ایک عام غلطی جو کی جاتی ہے ، وہ اپنے باورچی خانے کو بے شمار برتنوں سے بھر لینا ہے۔ جتنے زیادہ برتن دستیاب ہوں گے اتنے زیادہ برتن استعمال ہوں گے اور گندے برتن بڑھیں گے۔زائد برتن گھر میں ضرور رکّھیں مگر الماریوں اور ڈبوں میں۔اپنے کنبے کے استعمال کے لئے بس چند ہی برتن سامنے رکّھیں۔عموماً ایک فرد کے لئے ایک پلیٹ ، ایک گلاس 2 چمچ کافی ہیں۔ اس حساب سے آپ طے کر سکتے ہیں کہ کتنے برتن سامنے رکھنے ہیں۔

2-گندے برتن ہمیشہ کچن سِنک میں ڈالیں: ایسا کرنے سے
برتن پھیلیں گے نہیں اور وقت آنے پر بہت آسانی سے دھل سکیں گے۔
3- برتن استعمال ہوتے ہی دھونے کی عادت بنالیں: جو بھی برتن استعمال کرے اسے فوری برتن دھونے
کو کہیں ۔بچّوں کو یہ صحت مند عادت شروع سے سکھائیں۔
4۔ا گر برتن فوری نا دھل سکیں تو صبح اور شام کم از کم
دن میں دو بار برتن دھونا ایک گھر کا معمول بنا لیں۔
5ـایک اچّھا اور تیز اثرصابن
استعمال کریں :برتن اکثر
چکنائی سے لیس ہوتے ہیں ، یہ چکنائی نکالنا ہر صابن کے بس کی بات نہیں اور اگر آپ
ایک اچھا صابن استعمال کریں گے جو تیز اثر ہو تو وقت بھی بچے گا اور محنت بھی ۔
گندے برتن گھر میں ہونا نہ صرف دیکھنے میں بُرا لگتا ہے
بلکہ صحت کے لئے بھی خطرناک ہوتا ہے ۔ گندے پڑے ہوئے برتنوں میں بیکٹیریا ، فنگس(اُولی) اور
وائرس جیسے خطرناک جراثیم پیدا ہو جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ زکام ،کھانسی، ٹی بی ، ڈائریا(دست) ،ہیضہ اور بہت سی اور بیماریاںمریض
کے استعمال کئے گئے برتنوں کے ذریعے پھیل سکتی ہیں۔لہٰذا ہر برتن کو پوری طرح صاف
کرنا ضروری ہوتا ہے۔
صحت مندزندگی کا راز صحت مند کچن ہے اور صحت مند کچن کے
لئےصاف برتن سب سے ضروری شے ہیں۔ آپ ذرا سی توجہ اور وقت سے اس چھوٹے سے کام سے بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment