کرَین بیری(کروندا)-ایک
صحت مند پھل
ایک سرخ، ایسڈ بیری جسے اکثر چٹنی بنانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔کرین
بیریز کو ایک "سُپر فوڈ"کہا جاتا ہے۔یہ دیکھنے میں لال رنگ کی چھوٹی
چھوٹی گولیوں کی طرح ہوتی ہیں۔اور ناپ میں میں 4/1 سے 2/1 انچ تک ہوتی ہیں۔کرین
بیری امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے بعض صوبوں
میں ایک بڑی تجارتی فصل کے طور پر کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر پیداوار جنوبی ارجنٹینا، چلی اور نیدرلینڈ میں بھی
ہوتی ہے۔ کرین بیریز موسمِ خزاں کا پھل ہے ۔ یہ ستمبر کے پہلے حصہ سے لے کر نومبر میں عام طور پر
مخصوص گہرا سرخ رنگ پکڑ لیتی ہیں۔ تازہ کرین
بیریز تلخ اور سخت ہوتی ہیں ۔ ٪95 کرین بیریز کمپنیوں کے ذریعےپروسسنگ
کر کے کرین بیری جوس اور چٹنی بنانے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ انہیں خشک کر کے بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ عام طور پر انہیں کرین
بیری چٹنی کے ذریعے جانا جاتا ہے۔
کرین بیریز میں وٹامن سی اورغذائی ریشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اور ایک کپ کرین بیریز میں صرف 45 کیلوری ہوتی ہیں جبکہ کل 8983 اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے
ہیں۔
کرین بیریز میں صحت کی بہتری کے لئے بے شمار فوائد ہوتے ہیں:
دماغی تناؤ میں کمی: کرین بیریز میں موجودوٹامن سی دماغی تناؤ میں کمی کے لئے بہترین مانا جاتا
ہے۔ یہ اعصاب کی پرتوں کو مضبوط کرتا ہے اور ذہنی قوت کو بڑھاتا ہے۔
دل کے پٹھوں کی مضبوطی: کرین بیری کا زیادہ استعمال دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہےاور دل کے عارضوں
سے محفوظ رکھتا ہے۔
جلد کی خوبصورتی:کرین بیریز کا روزانہ استعمال جلد کو تا دیر جوان رکھنے میں
مدد دیتا ہے۔ جلد کو ترو تازہ اور بے داغ بناتا ہے۔
عمر بڑھانا: کرین بیریز اینٹی آکسیدینٹس سے بھر پور ھوتی ہیں، یہ اینٹی
آکسیدینٹس جسم میں خلیاتی سطح پر موجود
نقصان دہ مادہ جات صاف کرتے ہیں جس سے مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے اور عمر میں متاظر
کن اضافہ ہوتا ہے۔سائنسی تحقیق کے مطابق
بیریز میں موجود اینٹی آکسیڈیٹس
کسی بھی اور قسم کے کھانے میں موجود اینٹی آکسیدینٹس سے زیادہ فعال(ایکٹِو) ہوتے ہیں اور صحت کے فروغ میں
زیادہ مدد دیتے ہیں۔
مدافعتی نظام کی مضبوتی: کرین بیریز کا استعمال مدافعتی نظام کی بہتری میں انتہائی
مفید ہوتا ہے۔ یہ بیماریوں سے بچنے کی قدرتی قوت پیدا کرتا ہے۔
نظامِ انہضام کی بہتری:کرین بیریز میں موجودغذائی ریشہ نظامِ انہضام کی کارکردگی
کو بہتر بناتا ہے۔ کرین بیریز کا استعمال
نظامِ انہضام میں موجود فضلے کی حرکت تیز کرتا ہے اور ایسے بہت سی بیماریوں
سے بچاتا ہے۔
کولسٹرول میں کمی: کرین بیریز کولسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد گار
ھوتی ہیں۔
شوگر کی سطح میں کمی:کریں بیریز کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی بہت
مفید ہے۔یہ خوں میں موجود شوگر کا تناسب کم کرتا ہے۔
وزن کم کرنے میں مدد:کرین بیریز میں موجود غذائی ریشہ پیٹ کے بھرے ہونے کا ایک احساس دیتی ہیں اور
ایسے بھوک کم کر کے وزن میں کمی کا بھی باعث بنتی ہیں۔
کرین بیریز ایک چھاٹا سا پھل ہے مگر اس میں غذائی فائدے بہت
زیادہ ہیں ، اپنے فریج کو کرین بیریز سے اکثر بھرا رکھنا اپنے خاندان کی صحت کو
یقینی بنانے کا ایک سمجھدار طریقہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment