Powered by Blogger.
RSS

Cooking bamboo shoots and it's nutrition - Urdu



بانس  پکانے کے طور پر-اور اس کی  غذائی حیثیت
ہم سب جانتے ہیں کہ بانس ایک بہت تیزی سے بڑھنے والا سخت پودا ہے۔  یہ فر نیچر بنانے میں ، سجاوٹ کا سامان بنانے میں، عمارتیں بنانے میں ،  موسیقی کا سامان بنانے میں  اور  ادویات میں بھی  استعمال کیا جاتا ہے۔ بانس  کے ان  بے شمار استعمالات کے بعد بھی اس کا ایک انتہائی مزے دار استعمال باقی رہ جاتا ہےہے:کھانےمیں۔ جی ہاں ! بانس کو کئی پکوانوں میں کھانے کے طور پر بھی  استعمال کیا جاتا ہے۔
بانس دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا پودا ہے، بانس کی کچھ  مخصوص قسمیں  24 گھنٹے کی مدت کے اندر اندر 35 انچ تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بانس امریکہ، یورپ اور ایشیا سمیت دنیا کے تمام حصوں میں کاشت کیا جاتا ہےاور انتہائی آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔
بانس کی خوردنی ٹہنیاں عام طور پر دو ہفتے کےعرصے  سے پہلے پودے سے کاٹ لی جاتی ہیں۔یہ  ٹہنیاں  باہر سے سخت اور اندر سے نرم ہوتی ہیں اور ان کی ایک میٹھی سی خو شبو ہوتی ہے۔  پکانے سے پہلے انھیں چھیلا جانا ضروری ہوتا ہے ایسا نہ کیا جائے تو ان کا  تلخ ذائقہ کھانے مین دشواری دیتا ہے اور یہ ہضم ہونے میں بھی مشکل دیتی ہیں ۔پکانے سے پہلے   بانس کوپانی  میں ابالا  جاتا ہے اور پھر قاشوں میں کاٹ لیا جاتا ہے۔ کچھ طریقوں میں بانس کو کاٹ کر  پانی میں  رکھ لیا جاتاہےاور3 دنوں کے لئے پانی کو بدلا جاتا ہے ۔ایسا کرنے سے  بانس ٹہنیاں میں موجود ٹاکسن بہہ جاتےہیں۔ بانس ٹہنیاں تازہ  بھی دستیاب ہوتی ہین اور پہلے سے کاٹ کر رکھی گئی بھی مل جاتی ہیں۔ تاہم، تازہ ٹہنیاں ڈبے  میں ملنے والی ٹہنیو ں سے، ساخت اور ذائقے میں  بہتر ہوتی ہیں۔ یہ بڑے پیمانے پر خاص طور پر، انڈونیشیا ویتنامی اور تھائی کھانوں  میںاور کانٹینینٹل کھانے  پکانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔انڈونیشیا میں، بانس کی ٹہنیو ں کو کات کر اور اس کے بعد سبزیاں، مصالحے اور ناریل دودھ کے ساتھ یا صرف ناریل کے دودھ میں پکایا جاتا ہے۔ویتنامی کھانے میں، بانس  کی ٹہنیاں بھون کر کھائی جاتی ہیں۔ یہ سوپ سٹوز اور سالن کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہیں۔
غذائی لحاظ سے بانس ایک مفید   غذا ہے۔ اس میں چربی اور کولیسٹرو ل بہت کم ہوتے ہیں۔ یہ  غذائی ریشے، پروٹین، رائبوفلیون  اور زنک  ، اور وٹامن B6، پوٹاشیم، کوپر  اور مینگنیزکا ایک بہت اچھا ذریعہ ہے۔100 گرام بانس میں:
پروٹین 1.9 گرام
پانی 120.8 گرام
کیلوری  15
کاربوہائڈریٹ 8.6 گرام
موٹی 2.3 گرام
 غذائی ریشہ 1.3 گرام
  اومیگا 3 فیٹی ایسڈ 19 ملی گرام
اومیگا 6 فیٹی ایسڈ 104 ملی گرام
تھیامین  25 ملی گرام
ربوفلیون 63 ملی گرام
نیاسین 377 ملی گرام
وٹامن 123 B6 ملی گرام
فولیٹ 2.5 ملی گرام
کیلشیم 15 ملی گرام
آئرن 301 ملی گرام
میگنیشیم 3.8 ملی گرا م
فاسفورس 25 ملی گرا م
پوٹاشیم 669 ملی گرا م
سوڈیم 5 ملی گرا م
زنک 590 ملی گرام
کاپر 103 ملی گرام
مینگنیز  142 ملی گرام
سیلینیم 0.5 ملی گرام
موجود ہوتا ہے۔ لہٰذا یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ بانس ایک مکمل غذاہے اور ایک وقت کی مکمل غذائیت صرف 100 گرام بانس کھا لینے سے پوری کی جا سکتی ہے۔


  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment