کھیرا- ایک تازہ اور
اچار کے طور پر کھائے جانے والی سبزی
کھیرا ایک منفرد غذا ہے۔ یہ بے انتہا فرحت پہنچاتے ہیں
اور جسم میں پنای کی پانی وافر مقدار
فراہم کرتے ہیں۔ یہ بے شمار صحت کے فائد وں سے بھر پور ہوتا
ہے ،اور اس کے لئے اس کو مزے سے کھانے کے کئی طریقے بھی موجود
ہیں۔ جن میں سے دو سب سے مقبول طریقے یہ ہیں: (1)تازہ پھل کی طرح کھانا اور (2)اچار بنا کر کھانا۔
پھل کی طرح کھانا:پھل ہر ایک کی غذ ا
کا ایک اہم حصہ ہوتے ہین۔ ہم ا کثر ہی پھل کا استعمال کرتے ہیں۔ روائتی پھلوں کی
طرح کھیرا بھی بے وقت کی بھوک میں فرحت بخشنے کا ایک زبردست طریقہ ہے۔
اسے سیدھا دھو کر دانت کی مدد سے بھی کھایا جا سکتا ہے اور
۔ اور اس کی کاشیں کاٹ کر بھی کھائی جا
سکتی ہیں۔کھیرے کو پھل کی طرح کھاتے ہوئے
چھلکے اتارنے سے بہتر ہے کہ کھیرے کو چھلکوں سمیت ہی کھایا جائے کیونکہ اس
کے چھلکے میں بہت سے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو
بے شمار فائدے رکھتے ہیں۔ بس کھیرے کو اچھی طرح سے دھو لینا اہم ہے۔ کھیرے
کو پھل کے طور پر اکیلے بھی کھایا جا سکتا ہے اور اس کو دوسری چیزوں کے ساتھ ملا کر بھی کھایا جا سکتا
ہے۔اس کی کئی مزے دار ترکیبیں ہیں مثلاً
کھیرے کو تھوڑے سے پانی میں ہلکا سا نمک اور سرکہ لگا کر رکھ دیں اور تھوڑی دیر بعد اسے نکال کر
کھائیں۔اسے فروٹ سلاد میں سیب اور کیلوں کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔ اسے فروٹ
چاٹ میں چینی کریم اور فروٹ جوس ڈال کر
بھی کھانا جا سکتا ہے۔
اچار کی طرح کھانا: کھیرے کا اچار
امریکہ اور یورپ میں عام اچار کے
طور پر جانا جاتا ہے۔یہ کھیروں کو کسی تیزابی محلول میں نمک اور مصالحے لگا کر رکھنے سے بنایا جاتا ہے
اور بہت سارے کھانوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔کھیرے کے اچار کی کئی اقسام ہوتی ہیں مثلاً گھرکِن ، کورنیکون،ڈوبا ہوا اچار،پالش کیا گیا
اچار، لیمو میں ڈبایا گیا اچار۔ یہ ننھے کھیروں کو سرکے میں ڈبا کر بنایا جاتا ہے
، اس کے لئے کھیروں کی ایک مخصوص چھوٹی قسم استعمال ہوتی ہے۔کھیرے کا اچار عام طور
پر بریڈ بٹر کے ساتھ ، کبابوں کے ساتھ، شوارمہ کے ساتھ، عام
سینڈوچز ، گوشت کے ساتھ ایک سائڈ ڈش کے طور پر،ہاٹ ڈاگ اور ساسیج کے ساتھ
ساتھ بہت سے کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔دوکان سے خریدا گیا اچار اکثر اچھے معیار کا نہیں ہوتا ، اس کے لئی اچار
کی تازگی کو پہلے سے مدِنظر رکھنا ضروری ہے۔
0 comments:
Post a Comment