ککروندا(گلِ صادق،
ڈینڈلیاَن)
ککروندا ایک مشہور پھول ہے جو کسی خاص تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ ایک چھوٹا سا پھول ہوتا ہے جو 1 ،2 انچ سے بڑا نہیں ہوتا اور ساخت میں اتنا منفرد ہوتا ہے کہ آسانی سے پہچانا
جاتا ہے۔ یہ پیلے اور سفید رنگ کا ہوتا
ہے۔ اس پھول کی پتیاں باریک سوئیوں کی مانند ہوتی ہیں اور خوبصورتی سے ایک ڈنڈی
کے گرد لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ مزید یہ کہ ہر
پنکھڑی جو ہمیں نظر آ رہی ہوتی ہے وہ خود میں ایک پھول ہے، یونی دراصل یہ پھولوںکا
یک مجموعہ ہے۔ اس کو "رے فلاور" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی پتیاں روشنی کی شعاؤں کی طرح سجی ہوئی ہوتی ہیں۔
ککروندے کے پھول کے بہت سے استعمالات ہیں ، کیونکہ ییہ ایک
پھول ہے لہٰذا سجاوٹ اس کا سب سے اہم استعمال ہے۔ یہ ایک تیزی سے کھلنے والا پھول
ہے ،خاص طور پر جب لان اور دھوپ، کھلی جگہوں پر لگایا جائے تو اس سے بہتر کوئی انتخاب نہیں۔ جدید اور تیز طرزِ زندگی کے عین مطابق۔ ککروندے کے پھول کھانے کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں اور دوائی
کے طور پر بھی ۔یہ ابتدائی موسم بہار میں آنے
والی شہد کی مکھیوں کے لیے خوراک فراہم کرنے
کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اب تو یہ عملی طور پر دنیا بھر میں اگائے جاتے ہیں۔
ککروندے کے پھول سے متعلق بہت سی دلچسپ باتیں ہیں۔ یہ پھول
صبح کے وقت میں کھلا ہوتا ہے جبکہ دن ڈھلتے ہی بند ہو جاتا ہے اور کلیوں کی طرح نظر آنے لگتے ہیں۔کچھ
ثقافتوں میں یہ پھول سورج، چاند اور ستاروں تینوں کا مظہر مانا جاتا ہے،
پیلے رنگ میں سورج، سفید رنگ میں چاند اور اس کی بکھرتی ہوئی پنکھڑیاں ستاروں کی مانند لگتے ہیں۔سب پھولوں میں سے ککروندے کے پھول کے کھلنے کا موسم سب سے
لمبا اور تا دیر ہوتا ہے۔ یہ فروری کے
شروع سے لے کر ستمبر کے وسط تک عروج پر رہتے ہیں۔ یہ پھول خوشبو ، خوبصورتی اور نذاکت کا حسین امتزاج
ہیں۔ اگلی بار جب آپ نئے پھول لگانے اور سجانے کا سوچیں تو ککروندے کو فہرست میں
ضرور رکھیں۔
0 comments:
Post a Comment