Powered by Blogger.
RSS

Celery (Ajmood) Allergy - Udru



سیلری (اجمود)الرجی
 اجمود ایک تیز ذائقے والی مزیدار سبزی  ہے۔کچھ لوگوں  میں قدرتی طور پر  سیلری سے الرجی ہوتی ہے اور  سیلری یا سیلری  والے کسی بھی کھانے سے   ان لوگوں میں بہت شدید ردِعمل سامنے آجاتا ہے۔یہ ایک انتہائی خطرناک الرجی ہے،اور  ایک جان لیوا صورتِ حال ثابت ہو سکتی ہے۔سیلری کھانے کے ایک یا دو منٹ بعد  الرجک رد عمل کی پہلی علامات عام طور پر منہ، ہونٹ، حلق اور زبان،  ایک چبھن کا احساس اور کھجلی ہیں۔یہ چہرے اور پلکوں تک  بھی پھیل سکتا ہے؛   اس کے علاوہ جلد پر سوزش ، جلد میں سرخی بھی پیدا  ہو سکتی ہے۔  کچھ دیر بعد تک حلق کی سوجھن سانس لینے انتہائی میں مشکلات، دمہ، جو سانس کی نالیوں  کے بند ہونے کا سبب بن سکتا ہے، اس کے علاوہ  چھینکیں  کھانسی اور گھرگھراہٹ بھی ہو سکتی ہیں۔ الرجک رد عمل میں قے، اسہال، پیٹ میں درد بھی  شامل ہو  سکتے ہیں۔ شدید  صورتِحال میں، مریض کی   نبض تیز  ہو جانا ،بلڈ پریشر میں اچانک کمی ، الجھن ،  بولنے میں دشواری   بھی ہو سکتی ہے۔ اس حالت میں اگر مریض کو  فوری  ہسپتال میں داخلہ کے ساتھ تیزی سے اور درست طریقے سے علاج کیا جائے تو اس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
اس الرجی کی وجہ سیلری میں موجود ایک پروٹین ہے، جو پکانے پر بھی  الرجک رد عمل کی وجہ سے جو پروٹین( جو کہ "الرجن" کہلاتی ہے، جس سے مراد کوئی بھی ایسی شے ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو حرکت میں لے آئے) کو تباہ نہیں کرتا۔  سیلری کے پتے، اس کی  جڑ، عام  طور پر پورا پودا ہی الرجی میں خطرناک ہوتے ہیں ،تاہم بیج میں  الرجن  مواد کی اعلی ترین سطحوں میں موجود ہوتا ہے،  خشک کی گئی  سیلری بھی  الرجی کا عمل پیدا کرنے کا امکان  رکھتی ہے۔
سیلری الرجی ایک "اینا  فائیلیکٹک ری ایکشن" ہوتی ہے ۔ اس سلسلے میں احتیاط ہی بہترین علاج ہے، سیلری یا اس سے بنےکسی بھی کھانے سے مکمل گریز کرنا چاہئے۔  اس الرجی سے متاثر افراد کو "ایڈرینالِن " کے انجیکشن ہمیشہ ساتھ رکھنے چاہئیں۔ الرجی  کا دورا پڑنے کی صورت میں فوراً  ہسپتال   پہنچنا چاہئے۔


  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment