ناشتہ-دن کا سب سے اہم کھانا
آج کل کی مصروف
زندگی میں جہاںرکنے کا بالکل بھی وقت نہیں ہے وہاں یہ بھی عام سُننے کو
ملتا ہے کہ "آج ناشتہ نہیں ہو سکا"یا"ناشتے کا وقت نہیں تھا"۔
سوال یہ اٹھتا ہےایسا کرنا کس حد تک صحیح ہے۔
ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا مانا جاتا ہے۔ صحیح ناشتہ لینے
کے بہت سے فوائد ہیں مثلاً ناشتہ کرنے سے:
ـجسم میں کیمیا
ئی نظام اور عمل تیز رہتا ہے
ـ سارا دن زیادہ
بہتر دھیان اور غور روفکر کی قوت رہتی ہے
ـجسمانی کاموں کے
لئے زیادہ طاقت ملتی ہے
ـموٹاپے اور
کولسٹرول میں کمی آتی ہے
اس کی منطقی وجہ بھی بنتی ہے۔ ایک صحت مند انسان عموماً 8 گھنٹے روزانہ سوتا
ہے ، اس کا مطلب ہوا کہ 8 گھنٹے ہمارا جسم بغیر کھانے کے رہتا ہے۔ لہٰذا قدرتی طور
پر صبح کے وقت جسم کو کھانے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔صبح صبح ایک مکمل ناشتہ
آپ کو وہ ضروری توانائی مُہیا کرتا ہے جو آپ کے جسم کو اب سارا دن ہر طرح کے عمل
میں کام آئے گی ، بیٹھے بیٹھے آفس کا کام کرنے سے لے کر تیز رفتار بھاگنے
تک،کمپیوٹر پر بیٹھ کر ٹائپنگ کرنے سے لے کر گھر کے کام کرنے تک یا صرف بیٹھ کر یہ
آرٹیکل پڑھنے میں بھی جسمانی قوت لگتی ہے !یہ قوت کیلریز سے آتی ہے، اورکیلریز
کھانے سے ملتی ہیں ۔اوردن شروع ہوتے ہی ایک مکمل غذا آپ کو یہ سب کرنے
میں سب سے زیادہ مدد دے گی۔
کبھی کبھا رجان بوجھ کر بھی ناشتہ چھوڑدیا جاتا ہے۔ جان
بوجھ کر ناشتہ چھوڑنے کی بہت سی وجہ ہو سکتی ہیں۔سب سے عام وجہ وزن کم کرنا مانی
جاتی ہے۔ یعنی کم کھانا اور کم کیلریز مطلب کم وزن۔مگر یہ ایک غلط سوچ ہے۔ در اصل صبح کا ناشتہ چھوڑنے سےآپ کا جسم اور
شدّت سے بھوک محسوس کرتا پے۔یہ اثر صرف جسمانی نہیں نفسیاتی بھی ہوتا ہے۔ جس کے
نتیجے میں اگر آپ بھوک کو صبح ہی ختم نہیں کریں گے تو یہ سارا دن میں پھیل جائے گی
اور ہر بار کھانا ضرورت سے زیادہ کھایا جائے گا۔ ہے جو وزن بڑھانے کا باعث بنتا
ہے۔دوسری وجہ وقت کا نہ ملنا ہے۔مگر یہ وجہ وقت سے تھوڑا پہلے جاگ کر ختم کی جا
سکتی ہے۔
اور ساتھ ہی آپ ناشتے میں ایسی چیزیں منتخب کر سکتے ہیں جو
فوری تیّار ہو سکیں۔
ایک بہترین اور مکمل ناشتہ کرنا بہت آسان ہے۔آپ بہت سی
مختلف چیزیں لے سکتے ہیں مثلاً
-پیکٹس میں دستیاب فوری تیّار ھونے والے سیریل
-انڈے کے ساتھ ایک پراٹھا
-کچھ اُبلی ہوئی سبزیاں
- بریڈ اینڈ سپریڈ سینڈوَچ
اور ان کے علاوہ ایسے بہت سے ناشتے ہیں جو بننے میں بہت کم
وقت لیتے ہیں اور کھانے میں مزے دار ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور بھی ہوتے
ہیں۔
ناشتہ ہماری زندگی کا ایک بہت اہم حصّہ ہے اور بے شک دن کا
سب سے اہم کھانا ہے۔تھوڑی سی پیش نظری اور پہلے سے منصوبہ بندی ، اپنے وقت کو صحیح سے بانٹنا اور
غالباً سب سے ضروری وقت پر ناشتا کرنا ہمیں بہت سی پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔وہ
پُرانی کہاوت "ناشتہ دن کا اہم ترین کھانا ہے" مکمل سچّائی سے آراستہ
ہے۔
0 comments:
Post a Comment