لونگ(کلوو)
لونگ چھوٹے سے ناپ کا ایک مصالحہ ہے جو دراصل ایک قسم کے
درخت کے پھولوں کی کلیوں کو خشک کر
کے بنا جاتا ہے۔ دیکھنے میں یہ چھوٹی چھوٹی کیلوں کی مانند ہوتی
ہیں۔ 2/1سے4/1 انچ تک لمبی ہوتی ہے۔۔لونگ تیز اور کسی حد تک میٹھا ذائقہ رکھتی ہیں۔ لونگ ثابت یا پسی ہوئی خریدی جا سکتی
ہیں۔ پسی ہوئی لونگ عام طور پر بیکنگ میں استعمال
کی جاتی ہے۔ لونگ کا انگریزی نام کلوو
ہے ۔
لونگ 2000سے زائد سال تک ایشیا میں استعمال کی جاتی رہی ہے۔
عرب تاجر چو تھی صدی کے ارد گرد لونگ کو یورپ میں لائے ۔ لونگ انڈونیشیا کی دریافت
ہے۔ لونگ بنیادی طور پر انڈونیشیا، سری لنکا، اور بھارت میں کاشت کی جاتی ہے۔دیگر مصالحوں کی طرح لونگ سال بھر دستیاب رہتی ہیں ۔
جب بھی ممکن ہو، لونگ پاؤڈر کے بجائے ثابت لونگ خریدیں تو بہتر
ہے۔ پسی ہوئی لونگ زیادہ تیزی سے اپنا ذائقہ
کھو دیتی ہے ۔ آپ لونگ کو پانی کے ایک کپ میں رکھ کر پرکھ سکتے ہیں ۔باسی لونگ پانی کی سطح پر لیٹ جائے گی جبکہ تازہ لونگ
کھڑی کھڑی رہے گی ۔
لونگ بہت تیز ذائقہ
رکھتی ہے، اس وجہ سےلونگ، خصوصاً پسی ہوئی لونگ
کسی بھی پکوان میں استعمال کرتے ہوئے احتیاط لازمی ہےکہ یہ دوسرے اجزاء کا
ذائقہ ماند نہ کر دے۔ کافی گرائنڈر کا استعمال لونگ پیسنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ یہ
اپنا منفرد گرم، میٹھا اور خو شبودار ذائقہ
فراہم کرتی ہے۔لونگ "جنجر بریڈ" اور"پمپکِن پائی " میں
استعمال کی جانے کے لیے مشہور ہیں،لیکن یہ مٹر اور بین سوپ، بیکڈ بینز اور چلی سوپ کے ذائقے میں بھی
ایک شاندار اضافہ کر سکتی ہیں۔
لونگ کو ٹھنڈی اور خشک جگہ میں مضبوطی سے بند گلاس کنٹینر میں رکھا جانا چاہئے۔ثابت لونگ اس طریقے سے ذخیرہ ہو کے ایک سال کے لئے تازہ رہیں گے جبکہ پسی لونگ تقریبا چھ ماہ کے لئے محفوط رہیں گی۔ متبادل طور پرآپ کو فریج میں ان کو محفوظ کرکے ان کے استعمال کی مدت بڑھا سکتے ہیں۔
لونگ کو ٹھنڈی اور خشک جگہ میں مضبوطی سے بند گلاس کنٹینر میں رکھا جانا چاہئے۔ثابت لونگ اس طریقے سے ذخیرہ ہو کے ایک سال کے لئے تازہ رہیں گے جبکہ پسی لونگ تقریبا چھ ماہ کے لئے محفوط رہیں گی۔ متبادل طور پرآپ کو فریج میں ان کو محفوظ کرکے ان کے استعمال کی مدت بڑھا سکتے ہیں۔
لونگ صحت کے لئے بے شمار فائدے رکھتی ہے۔ لونگ میں
کولسٹرول بالکل نہیں ہوتا ۔اس میں وٹامن
اے، وٹامن سی اور وٹامن بی 12وافر مقدار میں ہوتا ہے۔ منرلز میں لونگ کیلشئم،
پوٹاشئم ،آئرن اور میگنیشئم سے بھر پور
ہوتا ہے۔لونگ کا استعمال جلد
خوبصورت بناتا ہے، قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے،خون کی گردش کو تیز کرتا ہےاور سانس کو
تازہ کرتا ہے۔لونگ کا استعمال سر درد میں اور دانت کے درد میں دوائی کے طور پر بھی
کیا جا سکتا ہے۔خصوصاً دانت کے درد اور دانتوں کی دیکھ بھال کے لئے لونگ کو بہت
مفید مانا جاتا ہے۔
سو یہ کہنا غلط
نہیں ہو گا کہ لونگ ایک چھوٹا سا مگر فائدوں سے بھرا مصالحہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment