کاجو
کاجو ـایک مسرور کن ذائقے سے
لیس یہ ڈرائی فروٹ آسانی سے مقامی مارکیٹ سے پایا جا سکتا ہے ۔یہ کھانے کے مقررہ اوقات کے درمیان سنیکس کے طور پر کھائی جانے والی ایک
پسندیدہ خوراک ہے۔ کاجو دراصل کاجو کے درختوں کے پھل(
جو کاجو سیب کہلاتے ہیں) کا بیج
ہے۔ یہ اس پھل کے نچلے حصے میں لگے ہوتے
ہیں اور پکتے ہی زمین پر الگ ہو کر گر جاتے ہیں۔ یہ دیکھنے میں سفید اور آدھے سے ایک انچ لمبے ہوتے ہیں۔ کاجو کے درخت
سب سے زیادہ شمال مشرقی برازیل کے ساحلی علاقوں
پر واقع ہیں ، کا اس درخت کا پھل "کاجو
سیب "امریکہ میں ضائع کر دیا جاتا ہے ، جبکہ یہی پھل برازیل
اور کیریبین میں ایک اعلٰی پکوان کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ کاجو اپنے مخصوص قسم کے خول
میں بند ہوتے ہیں اور کھانے لائق بنانے سے پہلے ان پر سے یہ خول مکمل طور پر ہٹا
دیا جاتا ہے ، کیونکہ یہ خول صحت کے لئے مضر ہوتا ہے۔
کاجو ایک عمدہ ترین سنیک تو ہے ہی، ساتھ ہی یہ بہت سے قسم کے پکوانوں ، سوپ اور سلادوں میں بھی
استعمال ہوتا ہے۔ کاجودنیا بھر میں مٹھائیوں میں استعمال ہونے والے تمام ڈارئی
فروٹس میں سے سب سے مقبول جز ہے۔
نازک ،میٹھے، کرنچی اور مزیدار
ذائقے کا یہ ڈرائی فروٹ صحت کے لئے ضروری توانائی، اینٹی آکسی ڈینٹ، معدنیات
اور وٹامن سے بھر پور ہوتا ہے۔ کاجو میں کولیسٹرول اور سوڈیم بہت کم ، جبکہ میگنیشیم، فاسفورس، کاپر اور مینگنیزمقدار میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔
کاجو میں دل کی حفاظت کرنے والے "مونو ان سیچوریٹد فیٹس" موجود ہوتے
ہیں، جو دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
کاجو کا ہفتے میں صرف چار مرتبہ استعمال
دل کی بیماریوں کا خدشہ ٪34 تک کم کر دیتا ہے۔کاپر اور اینٹی آکسی ڈینٹس جسم
کے مدافعتی نظام کو اتنا مضبوط بنا دیتے ہیں کہ جسم بیماریوں کا خود مقابلہ کرنے کےلائق ہو جاتا ہے۔ کاجو ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے اور بڑھنے
میں مدد دیتا ہے۔ سو یہ کہنا بلکل بھی غلط نہیں ہو گا کہ کاجو مفید ترین ڈرائی
فروٹ میں سے ایک ہے۔
0 comments:
Post a Comment