Powered by Blogger.
RSS

Cocktails - Urdu



کاک ٹیلز
کاک ٹیلز ایک مِکس ڈرِنک کو کہا جاتا ہے۔ یہ کم از کم دو یا اس سے زائد اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے ۔ پانی، اسپرٹ، چینی اور دیگر چیزوں کےساتھ شراب کو ملا کر پینے کو کاک ٹیل کہا جا سکتا ہے۔جب   مشروب میں صرف ڈسٹلڈ اسپِرٹ اور  کسی پھل کا رس یا سوڈا ملا کر بنایا جائے تو اسے "ہائی بال" کہا جاتا ہے۔ ہائی بال میں الکو حل نہیں ہوتا۔
کاک ٹیلز  کے مشابہ مشروبات پہلی بار سولہویں (16)صدی کے دوران شائع ہوئے۔ لیکن  جن کاک ٹیلز کوہم جانتے ہیں اس اصطلاح میں کاک ٹیلز پہلی بار 1920 کے بار ٹینڈرز کی طرف سے متعارف کرائے گئے۔کاک ٹیل کی 1920 کے عشرے میں ایجاد کی وجہ  اس وقت میں شراب کی پیداوار اور ٖفروخت کی ممانعت تھی ۔ ایسے وقت میں بار ٹینڈرز نے تمام  موجود سپِرٹس میں ٖمختلف پھلوں کے رس کو ملا کر زبان کی بے زاری ختم کرنے کا ایک ذریعہ بنا لیا۔ بعد ازاں، کاک ٹیل  کی مقبولیت آہستہ آہستہ کھو گئی ۔مگر اب پچھلے چند سالوں میں یورپ اور امریکہ سمیت تمام دنیا میں  کاک ٹیل کی  مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
. کاک  ٹیل عام طور پر  تین طرح کے اجزاء پر مشتمل ہوتےہیں:
• سب سے پہلے کوئی بھی اسپِرٹ مثلاً ووڈکا، وہسکی، یا ٹکیلا جسے اساس(بیس) کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔کچھ کاک ٹیلز میں وائین بھی اساس کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔
• دوسرا جُز "مو ڈیفائر"  کہلاتا ہے جسے بیس کی مہک باہر لانے کے لئے شامل کیا جاتا ہے اور  کبھی کبھار اس کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیےبھی ۔اس کام کے لئے   مرکزی طورپر  پھل کے رس، شراب یہاں تک کہ انڈے یا کریم کے مختلف حصے بھی کاک ٹیلز میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
• تیسرا جُز "فلیورِنگ" کہلاتا ہے۔یہ  بیس کا ذائقہ اور رنگ  بڑھانے کے لئے شامل کیا جاتا ہے ۔ اس کام کے لئے استعمال ہونے والے خصوصی ذائقوں میں  گریناڈائنز، بلیو کیوراساؤاور دیگر شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ تقریباً ہر کاک ٹیل تیار ہو جانے کے بعد عام طور پر پھلوں کے سلائس،کاک اسٹِک، پودینے کی پتیوں وغیرہ کے ساتھ منفرد  طرح سے سجایا جاتا ہے۔
کاک ٹیل دن میں کسی بھی وقت کے کھانے کے بعد  یا یوں ہی ایک   تازگی کے احساس کے لئے لیا جا سکتا ہے۔کاک ٹیلز دن کی تھکن بھگانے کا بھی ایک ٖفرحت بخش ذریعہ ہیں۔ مارٹنیج ،مارٹینی ،مین ہٹن ،بروکلن ،مارگریٹا ،فرانسیسی 75 اور بلڈی میری کاک ٹیلز  کی کچھ مشہور اقسام ہیں۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment