سِیلیَک ڈیزیز
سیلیک ڈیزیز - ایک فوڈ
الرجی کی قسم کی بیماری ہے ، اسے "سپرو" یا "گلوٹن اینٹیرو
پیتھی" یا " گلو ٹن سینسٹیوِٹی " کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
بنیادی طور پر اس بیماری میں گلوٹن والی
غذا ئیں کھانے سے چھوٹی آنت کو سطح
کو نقصان پہنچتا ہے جس سے نظامِ انہضام
میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے اور مریض نظامِ
انہضام سے متعلقہ بہت سی تکالیف کی شکایت کرنے لگتےہیں۔ یہ ایک "آٹو
امیون" بیماری ہے، یعنی یہ بیماری جسم
کے اپنے مدافعتی نظام کی خرابی کے باعث ظہور پذیر ہوتی ہے۔ گلوٹن اناج میں قدرتی طور پر پا ئی جانے والی پروٹین کی ایک شکل ہے،ایک صحت مند انسان کو
گلوٹن کھانے پر کوئی مشکل درپیش نہیں آتی
کیونکہ یہ انسانی جسم کے لئے کسی طرح بھی
نقصان دہ نہیں ہوتی مگر سیلیک ڈیزیز کے مریض
کے جسم کا مدافعتی نظام گلوٹن کو
ایک خطرے کے طور پر مارک کر لیتا ہے اور
اس کے خلا ف جسم میں ایسے عوامل شروع کر دیتا ہے جو بیماری کا باعث بنتے ہیں اور
آنتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ آنت کو پہنچنے والے نقصان سے غذائی اجزاء، خاص طور پر چربی، کیلشیم، آئرن،
اور فولیٹ جذب کرنے میں بہت دشواری پیدا
ہو جاتی ہے۔ نتیجے کے طور پر جسم میں ان
اجزا کی کمی ہوتی ہے اور اس کمی سے بہت سے
دیگر مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
بیماری کی علامات میں نظامِ انہضام کے مسائل مثلاً پیٹ میں بھاری پن ،درد، گیس، اسہال، پیلا پاخانہ، اور وزن میں کمی،
جلد کے شدید ریش، انیمیا ، پٹھوں میں درد،
جوڑوں کا اور ہڈیوں میں درد ، السر ، منہ میں زخم بن جانا شامل ہیں ۔ یہ سب علامات
گلوٹن والی خوراک کھانے پر سامنے آتی ہیں۔ گلوٹن
اناج کی ہر قسم میں موجاد ہوتا ہے مثلاً گندم، چاول، جَو، چوکر ، اس کے
علاوہ کچھ مٹھائیوں اور گوشت کی اقسام میں بھی گلوٹن موجود ہوتا ہے۔ سیلیک ڈیزیز
کے مریضوں کے لئے ضوری ہے کہ وہ ایک تجربہ
کار غذائی ماہر سے اپنے کھانے کا معمول بنانے میں
مدد لیں۔
0 comments:
Post a Comment