Powered by Blogger.
RSS

Armillira- an edible Mushroom - Urdu



آمِلیریا مشروم (ہنی فنگس)
آملیریا ایک کھانوںمیں استعمال ہونے والا مشروم ہے۔ اسے عام طور پر ہنی فنگس  ،رِنگ  لیس مشروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ دیکھنے میں یہ مشروم  درمیانے بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ سب مشرومو ں کی طرح  چھتری کی  ساخت کا ہوتا ہے۔ ناپ میں 1 سے ڈیڑھ انچ تک ہوتا ہے۔چھونے میں مشروم جتنا سخت اور مضبوط ہو گا ، پکانے میں اتنا ہی بہتر مانا جاتا ہے۔
آملیریا کی باقاعدہ کاشت نہیں ہوتی۔ یہ جنگلی جڑی بوٹی کے طور پر  مردہ پودوں کی جڑوں اور تنوں  میں پایا جاتا ہے۔ وہ درخت جن میں یہ عام طور پر پایا جاتا ہے ان میں  بوڑھ ، سیب اور بادام آتے ہیں۔  سب سے زیادہ شمالی امریکہ اور یورپ میں پایا جاتا ہے۔گرمی کے آخر اور خزاں کے شروع میں پایا جاتا ہے۔
آملیر یا  کسی بھی مشروم کے پکوان کے لئے بہترین مانا جاتا ہے۔مشروم برگرز ہوں یا مشروم کبابز، مشروم پاستا ہو یا پیزا کی ٹاپنگ کے لئے مشروم، آملیریا مشروم  ہر کھانے کا مزہ دوبالا کر دیتے ہیں۔ مشروم سے بنی ساس اور اچار بھی شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ پکانے سے پہلے اسے اچّھے سے صاف کر لیا جانا ضروری ہے۔  مشروم کو دھونے کے بجائے اگر گیلے تولئے سے صاف کر لیا جائے تو یہ جلدی صاف بھی ہو جاتا ہے اور اس میں موجود غذائی  خوبیاں بھی محفوظ رہتی ہیں۔مشروم کو پکاتے وقت کوئی اضا قی پانی نہیں ڈالا جانا چا ہیے کیونکہ اس میں موجود قدرتی رس اس کو پکانے کے لئے کافی ہوتا ہے۔
 مشروم کولیسٹرول فری،اور سوڈیم میں بہت کم ہوتے ہیں ۔ان میں چربی بالکل نہیں ہوتی ،کیلوری میں کم ہیں سیلینیم، پوٹاشیم (8 فیصد)، ربوفلیون، نیاسین، وٹامن ڈی سمیت اہم غذائی اجزاء، فراہم کرتا ہے۔  مشروم سب سے زیادہ صحت مند کھانوں میں سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی لذیذ سبزی بھی ہے۔ اس میں سبزیوں کے تمام فوائد ہیں اور  گوشت کی طرح انتہائی لذّت ہے۔ لہٰذا مشروم کو اپنے پکوانوں میں شامل کرنا اور اس کا استعمال بڑھانا ایک بہت سمجھدار انتخاب ہے۔ 

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment