کریس(کاہو)
کریس ایک تیزی سے بڑھنے والی خوردنی(کھائے جانے کے قابل) جڑی بوٹی ہے۔نباتاتی
براسیکا (اور سرسوں)فیملی کے کئی پودوں میں سے ایک ، یہ بُوٹی سلاد میں اور کھانوں میں سجاوٹ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔اسے اس کی چٹپٹی
،نرم اور چوڑی پتیوں کے لئے جانا جاتا ہے۔
خوردنی کریس کی شاید سب سے زیادہ مقبول
قسم واٹر کریس یورپ میں بڑے پیمانے پر قدرتی
طور پر پائے جانے والی ایک سخت ، زمین بوس سالانہ بُو ٹی ہے لیکن کہیں کہیں نہروں، تالابوں، اور گڑھوں
میں بھی پائی جاتی ہے۔ تازہ واٹر کریس کو سبز
سلاد میں اور سینڈوچ بھرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور قسم "
کامن گارڈن کریس" یا " پیپّر کریس"مغربی ایشیا میں وسیع پیمانے پر پائی جانے والی ایک تیزی سے
بڑھنے والی بُو ٹی ہے۔ خاص طور پر اس کے بڑے بلدار پتّے اور بیج سجاوٹ کے طور پر اکثر استعمال کئے جاتے ہیں ۔
کریس تجارتی طور پر
انگلینڈ، فرانس، ہالینڈ اور سکینڈینیویا میں
کاشت کی جاتی ہے۔ بوئے جانے کے صرف 2ہفتوں
کے بعد اس بُوٹی کی خوردنی ٹہنیاں جب 2سے 5 انچ کی ہو جاتی ہیں تو انھیں کاٹ لیا
جاتا ہے۔
گارڈن کریس کو اس کے تیکھے ذائقے کے لئے سوپ، سینڈوچ اور سلاد میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ ایک جری بُوٹی کی طرح طور پربھی کھایا جاتا ہے، اور تازہ یا خشک بیج ایک چٹپٹے پکوان ہالون میں ایک لوازم کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔انگلینڈ میں کریس کی کٹی ہوئی ٹہنیاں ابلےہوئے سادہ انڈے، میئونیز اور نمک کے ساتھ سینڈوچ میں استعمال ہوتی ہیں۔
کریس میں سیچو ریٹڈ فیٹ اور کولیسٹرول بہت ہی کم ہوتا ہے اس میں سوڈیم کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔یہ غذائی ریشہ، وٹامن ای ، تھا یا مین اور نیاسین، اور وٹامن اے ،وٹامن سی، وٹامن K، ربوفلیون، وٹامن B6، فولیٹ، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس پوٹاشیم، کوپر اور مینگنیز کا ایک اچھا ذریعہ ہے ۔ یہ نظر تیز کرتی ہے، کینسر سے بچاتی ہے،جلد خوبصورت بناتی ہے، دل کو مضبوط بناتی ہےاور دانتوں کے لئے مفید ہوتی ہے۔

گارڈن کریس بھارت میں "چندراشوُر" اور
"ہالون" کے طور پر جاناجاتا ہے ، اور اس کے بیج عام طور پر پیدائش کے بعد کی پیچیدگیوں
کو روکنے کے لئے آیور ویدک دوائیوں میں استعمال
کئے جاتے ہیں۔ یہ بیج، قدیم زمانے سے، بھارت کی مقامی روایتی ادویات میں استعمال ہوتے آئے ہیں۔ یہ دمہ، ریشے والی کھانسی ، موچ، جلد کی بیماری، پیچش، اسہال،لیکوریا،سکروی
اور بنیادی کمزوری کے کے علاج میں مفید ہیں۔
1 comments:
You can press to see
Fantastic Light Mirror Bathroom
Wow Interior designs for living rooms
And press to see
The latest sofa in the world
Post a Comment