بچوں کو تحریک دینے
والے کھیل کھلانا
تین اور پانچ سال کی عمر کے درمیان بچوں کی مجموعی صحت کی ترقی اور سرگرمیوں کی وسیع اقسام سے لطف اندوز
کرنے کے لئے بہت اہم ہوتی ہیں۔ان کی ننھے
جسم کی مضبوتی مثلاً پاؤں، ٹانگوں ، سر، بازو
اور ہاتھوں کی مضبوتی ہے لئے یہ بہت ضروری ہوتی ہیں۔ وہ اعتماد سے اسکول اوردوسرے
بچوں کے ساتھ پیش کردہ مختلف کھیل، کھیلوں
اور تفریحی سرگرمیوں کو کھیلنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں اس کے لئے بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی کھیل کی
عادت ڈالنی چاہئے۔ یہ ہر قسم کی تحریک کے لئے بنیادی عمل ہے۔
اپنے بچوں کو ایسے کھیلوں میں مشغول کرنے کے کئی طریقے ہیں
جو ان کے جسم کو حرکت کرنے کی عادت ڈالیں۔یہ مختلف عمر کے بچوں کے لئے مختلف ہوتی
ہیں مثلاً تین سے پانچ سال تک کے بچوں کو ابھی کھیل کے لئے درکار بنیادی حرکات سیکھانی پڑتی ہیں جیسا کہ بچوں کی
سیڑھی چڑھنا ،پنجوں پر چلنا،ایک مختصر وقت
کے لئے ایک ٹانگ پر توازن برقرار رکھنا، اور کھڑے پوزیشن سے ایک فٹبال کو لات مارنا ، آگے کی طرف کودنا، اچھال
اچھل کت چلنا، رکاوٹیں عبور کرنا ، بھا گنااور تیزی سے گیند پھینکنا بھی اس عمر کے بچوں کے لئے بہت مدد گار ہو سکتے
ہیں۔اس عمر کے بچوں کو کھیلوں کی طرف کھینچنے کے لئے ان کے ساتھ خود مشغول ہونا
ایک اچھی ترکیب ہےاور ضروری بھی ہے کیونکہ اس طرح آپ بچوں کی حفاظت بھی کر سکتے
ہیں۔5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لئے، درخت چڑھنا،آپس میں دوڑ لگانا، رینگ رینگ
کر آگے بڑھنا، قلا بازی لگانا،ہلکی پھلکی کشتی لڑنا،اور برف کے گولوں سے آپس میں
کھیلنا، بیڈمنٹن ، کرکٹ ، فٹبال اور باسکٹ بال کھیلنا وہ کھیل ہیں جو بچے بہت دلچسپی سے کھیل بھی
لیتے ہیں اور ان کی صحت کے لئے بھی ان میں کئی فوائد ہوتے ہیں۔
کھیل کھیلتے ہوئے پر بچے کو انفرادی توجہ دینا اور ہر بچے
کی رفتار اور انداز کو سمجھنا کھیل سکھانے
والے کی ذمہداری ہے۔ ایسے ہی بچوں کی حوصلہ افضائی کرنا اور بچوں کو کھیل کا اصل جذبہ
سکھانا بھی کھیل کھلانے والی کی ذمہ داری ہے۔
جسم کو حرکت دینا ایک بچے کی زندگی کے سب سے زیادہ اہم پہلوؤں میں
سے ایک ہے۔ زیادہ تر ابتدائی رابطوں سے لے
کر زندگی کے بہت سے پہلؤں میں یہ چیز کام
آتی ہے۔اس سے بچوں میں جسمانی طاقت آتی
ہے، ان کے کام کرنے میں چستی آتی ہے اور
وہ سستی جیسی بیماری سے دور رہتے ہیں، بچوں میں حرکت کرنے کا زیادہ رجحان انھیں مو
ٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے، ان کے جسم کی قوتِ برداشت بڑھتی ہے ۔ اس کے علاوہ بچوں کے
اندر مقابلے اور جیت کا شعور بچپن سے ہی پیدا ہو جاتا ہے جو آج کل کی زندگی میں
شاید سب سے زیادہ اہم چیز ہے۔ کھیل کھیلنے سے بچوں میں ٹیم ورک اور سپورٹس میں
اسپرِٹ بھی پروان چڑھتی ہے۔ یہ کھیل کے وہ فائدے ہین جو نہ صرف ایک چھوٹی عمر میں
بلکہ ساری زندگی ساتھ رہتے ہیں اور آپ کے بچے کو ایک کامیاب فرد بنانے میں بہت مدد
دیتے ہیں ، اور جو گھر میں کمپیوٹر کے سمانے یا بیٹھ کر کھیلی جانے والے کھیلوں سے
کبھی بھی نہیں ہو سکتے۔
0 comments:
Post a Comment