کینو – ایک کٹھا
میٹھا مزے دارپھل
کینومو سمی اور سنترے کے میل سے بنا ایک مزیدار کٹھا میٹھا
پھل ہے۔ کینو کی سنترے اور موسمی اور ان جیسے دیگر کٹھے میٹھے
پھلوں کی قسموں سے تفرق کرنا ہمیشہ آسان نہیں
ہے۔بیرونی چھلکا ہموار چمکیلا
گہری اورینج رنگت رکھتا ہے۔یہ چھیلنے
میں بہت آسان ہوتے ہیں۔اس کو آسانی سے ہاتھ سے ہی
چھیلا جا سکتا ہے۔ چھیلنے پریہ پھل 7 سے 10 رس بھری کاشوں میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ ان کاشوں کو علیحدہ علیحدہ کر کے کھایا جاتا ہے۔کینو کی سنترے
اور موسمی اور ان جیسے دیگر کٹھے میٹھے پھلوں کی قسموں سے تفریق کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہے۔
کینو 1914 میں کیلی
فورنیا میں تجارتی سطح پر زراعت میں متعارف
کرایا گیا تھا۔ یہ عام طور پر الجیریا، تیونس، سپین، پرتگال، مراکش، یونان، اٹلی، اسرائیل، لبنان،
ایران اور ترکی میں سب سے زیادہ کاشت کیا جاتا ہے۔کینوسردیوں کا پھل ہے اور نومبر کے وسط سے جنوری تک بڑی تعداد میں فروخت ہوتے ہیں، اس ہی وجہ سے
انھیں کبھی کبھی "کرسمس اورنج"
کے نام سے بھی پُکارا جاتا ہے۔
کینو ایک رس بھرا مزی دار پھل ہونے کے ساتھ ساتھ غذائی
اعتبار سے بھی بہت زیادہ اعلٰی خصوصیات رکھتا ہے۔ 100گرام کینومیں،
روزانہ کی ضروری مقدار کا ٪81 وٹامن سی، ٪5 پوٹاشئم،٪5وٹامن بی 6،٪3 کیلشئم، اور
٪2پوٹاشئم ہوتا ہے۔ انتہائی متناسب ہونے کی
وجہ سےکینو میں بے شمار صحت کے فوائد ہوتے ہے۔ اس کے مقبول صحت کے فوائد میں سے کچھ یہ
ہیں:
بیماریوں سے بچاؤ: کینو کا باقاعدہ استعمال ہائی بلڈ پریشر اور قلبی عارضوں سے بچاتا ہے۔ وٹامن سی انسانی مدافعتی نظام کو بڑھانے میں سب سے زیادہ مدد دیتا ہے۔
بیماریوں سے بچاؤ: کینو کا باقاعدہ استعمال ہائی بلڈ پریشر اور قلبی عارضوں سے بچاتا ہے۔ وٹامن سی انسانی مدافعتی نظام کو بڑھانے میں سب سے زیادہ مدد دیتا ہے۔
نظامِ انہضام کی بہتری:
کینو نظام انہضام کے
ہموار چلنے کو یقینی بنانے اور قبض جیسی انہضام سے متعلق بیماریوں کو روکنے کے لئے
کام کرتے ہیں جس کی وجہ اس میں غذائی ریشے کی زیادہ مقدار کی موجودگی ہے۔
وزن کم کرنے میں مدد: کینو چربی اور کیلوری کی بہت کم مقدار پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہ اضافی پاؤنڈ کم کرنے میں آپ کو بہت مدددیتے ہیں۔اور بھوک لگنے پر
غذائی ریشے سے آپ کو پیٹ بھرا ہونے کا بھی احساس دیتے ہیں۔
نظر تیز کرنے میں مدد:کینومیں موجود ایسکاربَک ایسِڈاور، بیٹا کیروٹین نظر
تیز کرنے میں بہت اہم کر دار ادا کرتے ہیں۔
جلد کی خوبصورتی: وٹامن سی کی وجہ سے یہ آپ کو واضح، صحت مند جلد دیتا ہےاور داغوں کو ختم کرنے میں مدد دیتاہے اور کولیجن کی پیداوار بڑھاتاہے۔
جلد کی خوبصورتی: وٹامن سی کی وجہ سے یہ آپ کو واضح، صحت مند جلد دیتا ہےاور داغوں کو ختم کرنے میں مدد دیتاہے اور کولیجن کی پیداوار بڑھاتاہے۔
سوکینو میں موجود چند کاشیں ان گنت فائدے پہنچا سکتے ہیں۔اس
لئے کینو کا با قاعدہ استعمال آپ کی صحت کا ضامن بن سکتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment