Powered by Blogger.
RSS

Basil as a food ingridient - Urdu



تلسی(بیسل) – کھانے کا ایک جُز
لونگ جیسے  ذائقہ کے ساتھ پودینے  کے خاندان سے  تعلق رکھنے والی یہ ایک پتیدار بوٹی ہے۔ تلسی عام  طور پر ہری ہوتی ہے   گو کہ  اس کی  جامنی اقسام بھی  پائی جاتی ہیں (مثلا ًاوپل بیسِل)۔ اس کے علاوہ نیبو تلسی، سونف تلسی، لونگ تلسی اور دارچینی تلسی اس کے  بہت سارے ناموں میں  سے ہیں۔ ان سب کے  ملتے جلتے ذائقے ہیں ۔تلسی  بہت سے کھانا پکانے میں ایک اہم جزو ہے۔
تلسی خریدتے وقت مارکیٹ میں، کھلے ہوئے سبز پتیوں کے ساتھ تلسی کا انتخاب کریں اورسیاہ بھوری یا پیلے رنگ کے دھبوں کے ساتھ  والی تلسی کبھی مت خریدیں ۔تلسی کا استعمال کسی بھی کھانے میں خوشبو اور ذائقے کو بہت بڑھا دیتا ہے۔ اس کا ذائقہ کیونکہ ایک تیز لونگ سا ذائقہ رکھتی ہے لہٰذا کھانے میں اس کو ایک   تیزی دینے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔تلسی کو کھانے بناتے ہوئے درمیان میں  یا آخر میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔  یہ بہت سی چٹنیوں کے لئے ایک عمدہ انتخاب ہے۔ تلسی کا ستعمال کسی بھی چٹنی کو تا دیر تازہ رکھتا ہے۔ کھلا ہوا ہرا رنگ دینے کے ساتھ ساتھ یہ تلسی کھانے میں ایک خاص ذائقہ بھی دیتی ہے۔
تلسی  جن کھانوں کے ساتھ بہترین میل کھاتی ہے ان میں  پنیر، چکن، بینگن، انڈے، مچھلی، بھیڑ ،کلیجی ، زیتون کا تیل، پیاز، پاستا، پیسٹا، پیزا،گوشت، آلو، خرگوش، سلاد، شیل فش، سوپ، مرچ، ٹماٹر، گوشت، توری، ٹماٹر کی چٹنی کی سبزی شامل ہیں۔ تلسی سوپ میں ایک تازہ خوشبو دیتی ہے، ٹما ٹو باسِل سوپ اس لحاظ سے  بہت مشہور ہے۔  تلسی سے بننے والاسب سے مشہور کھانا "پیسٹو" ہے جو تلسی ، پائن نٹس ، پنیر اور زیتون کے تیل کو سِل پر پیس کر روائتی طور پر بنایا جاتا ہے ۔تلسی بہت سی موسمی سبزیوں کے ساتھ مل کر کئی قسم کی سلاد میں بھی استعمال ہو سکتی ہے  مثلاً آلو ، ٹماٹر  ، لیمو اور تلسی کو ملا کر ایک اعلٰی اور مزے دار سلاد تیار کی جا سکتی ہے۔ پیزا تیار ہوتے ہی کچھ تلسی کی پتیاں اس پر  چھڑکنے سے اس کا مزہ دوبالا  ہو جاتا ہے۔ ٹماٹر ،تلسی اور سی فوڈ  ایک  پرفیکٹ میچ ہیں ایک  مزیدار  ڈش کے لئے  آپ اسے کیکڑے یا ھالیبٹ ساتھ یکجا کر سکتے ہیں۔ تلسی  تربوز ، نیبو، آم اور سٹرابیری کی طرح پھل کے ساتھ اچھی طرح سے مل  جاتی ہے ، یوں  تلسی کے ساتھ  مختلف قسم کے پھل  یکجا کر کے ایک بہترین فروٹ سلاد بھی بنائی جا سکتی ہے۔اور مشروبات کے بارے میں کیسے بھولا جا سکتا ہے! لیمو یا بیری پر مبنی مشروبات میں تلسی  اور مٹھاس کا توازن ایک زبردست قسم کا ذائقہ اور فرحت فراہم کرتا ہے۔
تلسی کھانوں میں ایک اہم اور ذائقے دار جز ہے اس کا استعمال آپ کے کھانوں کو لذت اور تازگی کے ساتھ ساتھ بھر پور  فرحت بخشتا ہے  یوں کھانوں کا مزہ دوبالا کرتا ہے۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment