Powered by Blogger.
RSS

Curranst (Kishmish) - Urdu



کشمش(کرّنٹ)
انگریزی میں کرّنٹ (currant) یعنی اردو میں کشمش ،دو مختلف قسم کے پھلوں کو کہا جاتا ہے: (1) خشک کردہ انگور؛  (2) ایک تازہ چھوٹی سی خشک کی گئی بیری جسے گُوز بیری کہا جا تا ہے۔یہ  سیاہ، سرخ، یا سفید ہوتی  ہیں۔ یہ ناپ میں آدھے سے ایک انچ تک ہوتی ہیں اور چھونے میں نسبتاً  نرم ہوتی ہیں۔ کشمش خریدتے ہوئے  چمکدار،  سخت اور روشن سرخ/سیاہ کشمش کا انتخاب کریں۔  خیال رکھیں کہ انھیں ان کے تنوں  سے ہٹا دیا گےا ہو اور کشمش الگ الگ ہوں۔
کشمش سب سےپہلے یونان میں ایجاد کی گئی۔نرم پھلوں کو دھوپ میں ایک خاص طریقے سے سکھا کر زیادہ عرصے تک استعمال کیا جا سکتا تھا۔ سیاہ کرّنٹ میں استعمال ہونے والی بیریز  شمالی یورپ اور شمالی ایشیا کے کچھ حصوں میں ہے زرخیز زمین میں پیدا ہوتی ہیں اور  وسیع پیمانے پر دونوں تجارتی طور پر اورگھروں کے باغات  میں کاشت کیا جاتا ہے جہاں بہار کی فصل مقدار میں کم اور موسم سرما میں اور  گرمیوں میں تنوں اور ہاتھ سے یا مشین  کے ذریعےزیادہ   کاشت کی جا تی ہے۔
 کشمش ذائقے میں تھو ڑی سی تیز اور میٹھی ہوتی ہے۔سیاہ کشمش  سیرپ اور لکر کے لئے استعمال ہوتی ہیں  ؛ سرخ اور سفید  کشمش پھل کے طور پر کھانے میں استعمال ہوتی ہے ۔ کشمش  کی جام، جیلی، ساس  کھانے میں بہت مزیدار  ہوتی ہے اور صرف چینی اور کریم کے ساتھ بھی  پیش کی جا سکتی ہے۔ یہ بادام، چیری، کریم، ناشپاتی، اور ریسپبیریز  کے ساتھ مل کر بہت اچھا ذائقہ بنا دیتی ہیں۔
غذائیت کے لحاظ سے کرنٹس بہت عمدہ غذا ہیں۔ان مین کیلوریز نہ ہونے  کے برابر ہوتی ہیں، ایک کپ کشمش مین صرف 30 کیلوریز ہوتی ہین ، اس کے علاوہ کشمش کولسٹرول فری اور فیٹ فری بھی ہوتی ہیں۔کشمش کے  56 گرام میں  کاربوہائیڈریٹ کی مقدار  8 گرام ، 2 گرام  غذائی ریشے کی مقدار  ہوتی ہے۔  کشمش آپ کو غذائی ریشے کی تجویز کردہ یومیہ مقدار  کا 8 فیصد دیتی ہیں۔یہ سب اجزاء اسے وزن کم کرنے کے لئے ایک بہترین غذا بناتے ہیں۔ اس میں پروٹین کا 1 گرام بھی شامل ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی اور وٹامن ای وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ وٹامنز جلد اور آنکھوں کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ کشمش میں "اینتھو سایا نین " نام کا ایک کیمیا موجود ہوتا ہے  جو کینسر سوزش اور اعصابی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
کشمش کو کھنوں میں استعمال کرنا نہ صرف زایقہ بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے لئے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔مضبوطی سے بند جار میں رکھ کر یہ لمبے عرصے تک محفوظ کی جا سکتی ہیں۔


  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment