بچّوں کے لئے کھانے کے 10صحت مند ٹوٹکے
صحت مند کھانے، بچوں کی توانائی کو مستحکم کرنے ، ان کے دماغ
کو تیز کرنےاور یہاں تک کہ ان کے روّیے کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔صحت مند
کھانے کی عادتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، آپ اپنے بچوں کو صحت مند، پر اعتماد بالغوں میں بڑھنے کا بہترین موقع
دے سکتے ہیں۔بچّوں میں کھانے کی صحت مند
عادات بنانے کے کچھ ٹوٹکےدرج ذیل
ہیں:
1-گھر میں باقاعدہ وقت پر
کھانا کھائیں: کھانا ایک مخصوص وقت
پر کھانا اور وس کی عادت بنانا بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے بچّوں پر زور دینا تو ضروری
ہے ہی، ساتھ ساتھ سب ساتھ مل کر ایک کنبے
کی صورت میں کھائیں۔
2-ناشتہ کی
اہمیت کبھی مت بھولیں: بچّے اکثر صبح کے کھانے میں ضد دکھاتے ہیں۔ صبح کا
کھانا ان کے بڑھتے ہوئے جسم کے لئے بہت ضروری ہے۔ پڑھنے لکھنے سے لت کر کھیلنے
کودنے تک اور پھی بڑھنے تک بچّے کو ہر طرح کی توانائی کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اس لئے
ضروری ہو جاتا ہے کہ دن شروع ہونے کے ساتھ ہی بچّے کو ایک متناسب اور بھاری غذا دی جائے۔
3-بچّے کو
کینٹین سے کھانا خریدنے سے منع کریں:اسکولوںمیں کھانے کےوسیع انتخاب موجود ہوتے ہیں۔عموماً بچّے
وہ کھانا منتخب کرتے ہیں جوقیمت میں اعلٰی مگر توانائی لیکن کم ہو سکتا ہے۔گھر سے
لنچ باکس دینا ایک بہت اچّھا متبادل ہے۔
4-بچّوں
کے پینے پر بھی توجہ دیں: عام طور پر بچّے سوڈا ڈرنکس اور بازاری مشروبات کی
طرف بہت زیادہ رغبت رکھتے ہیں۔ یہ مشروبات
چینی سے لیس ہوتے ہیں اور پیاس بجھانے کے
ساتھ ساتھ صحت کو بہت نقصانات بھی دیتی ہیں۔ بچّوں کو شروع سے ہی گھر میں بنے
مشروبات اور رس پینے کی عادت ڈالیں۔
5-سنیکس کے
طور پر صحت مند چیزیں دیں: تلے ہوئے اور نمک مرچ سے بھر پور سنیکس کے بجائے
بچّوں کو کھانوں کے درمیان پھل اور سبزیاں کھانے کی عادت ڈالیں۔ فریج میں ہمیشہ
کسی ایک قسم کا پھل ضرور رکّھیں۔
6-کوئی بھی نیا کھانا کم از بچّے کو 7 سے 8 بار دیں:بچّوں
کو نئے ذائقے پہچاننے اور تسلیم کرنے میں وقت لگتا ہے۔ اگر آپ بچّے کو
کوئی صحت مند چیز دینا چاہتے ہیں تو وہ کم سے کم7 -8 بار اس کھانے کا دیا جانا
ضروری ہے۔اس لئے کوئی صحت مند چیز دیتے ہی بچّے کا اس کو پسند کر لینے کی امید رکھنا یک غلط سوچ ہے۔
7-بچّے کو کھانے
"پلیٹ خالی" خالی کرنے تک کھانے پر مت زور دیں: بچّے کو اپنے
جسم اور بھوک کے لحاظ سے کھانا کھانے کی عادت ہونے دیں۔ جب بچّہ اپنی بھوک کے
مطابق کھا چکے اور مزید نا کھانا چاہتا ہو اس کے سا منے سے کھانا ہٹا لیں۔ ایسا
کرنے سے بچّے میں زیادہ کھانے کی عادت نہیں پڑے گی اور وہ موٹاپے کی طرف مائل نہیں
ہو گا۔
8-بچّوں کے سامنے ہمیشہ خود بھی صحت مند چیزیں کھائیں:
بچّے ھمیشہ کہنے سے زیادہ دیکھنے سے سیکھتے ہیں سو سب سے بہتر ٹریقہ ہے کہ آپ بچّے
کے سامنے وہ ہی کھائیں جو انھیں کھلانا چاہتے ہیں۔اور ہو سکے تو ان کی پلیٹ سے بھی
1-2 چمچ کھا لیں۔
9-نمک مرچ کی مقدار ہمیشہ کم رکھیں: بچے کی زبان نمک
اور مرچوں کے لئے زیادہ حساس ہوتی ہے۔ اس لئے بچوں کے کھانے میں ہمیشہ نمک مرچ کم
رکھیں۔زیادہ نمک بلڈ پریشر اور دل کی بہت سی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ اس وجہ
سے شروع سے ہی بچے کو کم نمک مرچ کی عادت ڈالیں۔
10- بہت زیادہ میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں: ہلکی
پھلکی میٹھی چیزیں ٹھیک ہیں مگر بہت زیادہ میٹھی چیزیں بچّوں کے لئے نقصان دہ ہو
سکتی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment