کری ورسٹ- جرمنی کا
ایک مقبول فاسٹ فوڈ
کری ورسٹ جرمنی میں
ایجاد ہونے والا ایک انتہائی مقبول پکوان ہے۔ کری ورسٹ ایک عدد
پورک (سؤر کا گوشت) سوسیج کے ساتھ
ایک خاص قسم کی سوس پر مشتمل ہوتا ہے۔
یہ پکوان ہرٹا ہیور نامی ایک خاتون
نے تب ایجاد کیا جب جرمنی میں جنگ کے
دوران کچھ برطانوی فوجیوں سے اسے کیچپ اور
تھوڑا سا کری پاؤڈر کھانے کو دیا گیا۔ اس نے ان دونوں کو ملا کر اور کچھ
اور مصالحے ڈال کر اس نوزائیدہ سوس کو پورک پر ڈال کر فروخت کرنا شروع کر دیا۔ وقت
گزرنے کے ساتھ ساتھ اس پکوان کی مقبولیت میں بے انتہا اضافہ ہوا اور آج یہ دنیا
میں کھائے جانے والے فاسٹ فوڈز میں سب سے
مقبول ڈشز میں سے ایک ہے۔
کری ورسٹ تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے پورک کو سوسیج میں
بھر کر ابالا جاتا ہے ۔ پھر اسے تلا جاتا ہے ۔ ساس علیحدہ سے تیار کی جاتی ہے
اور یہ بنیادی طور پر کیچپ اور کری پاؤڈر
کے ساتھ ساتھ چند مصالحوں پر مشتمل ہوتی ہے، اسے "چِل اپ" سوس کہا جاتا ہے۔ پورک سوسیج کو پورے کا پورا یا
بعض اوقات ٹکڑوں میں کاٹ کر ، اس پر اچھی طرح چِل اپ سوس لگا کر
اسے پیش کیا جاتا ہے۔ اس ڈش کے ساتھ اکثر فرینچ فرائیز پیش کئے جاتے ہیں۔
آج کری ورسٹ کئی
مشہور ریسٹورنٹس میں اور مشہور شہروں میں گلی میں چھوٹے چھوٹے سٹیندوں پر آسانی سے
مل جاتا ہے۔ مختلف علاقوں کے مطابق اس کے ذائقے میں ردو بدل ایک ممکن حقیقت ہے
، کچھ علاقوں میں پورک کے علاوہ کوئی اور
گوشت استعمال کرنا اور سوس میں گرم مصالحوں اور پیاز کا استعمال زیادہ کر دینے
جیسی معمولی تبدیلیاں موجود ہیں، تاہم بنیادی ترکیب ہر جگہ ایک ہی ہے۔ یہ ایک پلیٹ
میں چمچ یا کانٹے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ایک شمار کے مطابق صرف برلن( جرمنی)
میں ہی ہر سال 800 ملین سے زیادہ کری ورسٹ کھائے جاتے ہیں۔ اور اس مزے دار پکوان
کی مقبولیت میں اضافہ آج بھی جاری ہے۔
0 comments:
Post a Comment