Powered by Blogger.
RSS

An intermediate meal is not a snack - Urdu



درمیان میں کھائے جانے والی چیزیں کھانے کا  نعم البدل نہیں ہونی  چاہئیں
وزن گھٹانا، کام پر جانا، پڑھنا ، کھیلنا کودنا- آج کل کھانا چھوڑنے کے اور کھانا وقت پر نا کھانے کی بہت سی وُجو ہات بن چکی ہیں۔ 10 سا ل ہی گُزرے ہوں  گے جب ہر کھانا وقت ہر کھایا جاتا تھا، مگر آج کھانے میں  اتنے وسیع انتخاب اور پسند کی وجہ سے ہر چیز میں تبدیلی آ    چُکی ہے۔
روز کے کھانےکے کچھ مخصوص  طریقے ہوتے ہیں ۔ ہر کھانے کا ایک مخصوص وقت اور کچھ زبانوں میں تو نام بھی ہوتا ہے۔  مشہور ضرب المثل " دو وقت کی روٹی" کے بر عکس عموماً ایک صحت مند انسان کے لئے دن میں  3 کھانے کے  مقررّہ وقت ہوتے ہیں۔ صبح کا کھانا(ناشتہ) ، دوپہر کا کھانا، اور رات کا کھانا۔  اور ہی کھانے اپنے مخصوص اوقات  رکھتے ہیں ۔ ناشتہ علی الصبح 6 بجے سے لے کر 10 بجے تک کے وقت کیا جاتا ہے۔ دوپہر کا کھانا 12 بجے سے 3 بجے تک۔ رات کا کھانا 8 بجے سے لے کر 11 بجے تک۔ یہ کھانے کے اوقات بہت پہلے سے ایسے ہی چلتے آ رہے ہیں۔
ان وقتوں کے علاوہ بھی  درمیان میں جی چاہنے پر  ہلکا پھلکا کھانا کھایا جا سکتا ہے۔اس مقصد کے لئے بہت سے کھانے مشہور ہیں۔ مگر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے پاس وقت کی کمی ہوتی چلی گئی، پہلے جو کھانے دن کے تین کھانوں کے طور پر مشہور تھے اب ایک دوسرے میں ضم ہے گئے۔ اب صبح کی جگہ رات کا اور رات کی جگہ دوپہر کا کھانا استعمال ہونا شروع ہو گیا۔
اس سب کشمکش میں درمیان میں کھائے جانے والے کھانے"سنیکس" کے طور پر زیادہ عام ہو گئے۔ 
بے وقت کی بھوک میں سنیکس کھا لیا جانا کوئی غلط بات نہیں ۔ غلطی وہاں پیدا ہوتی ہے جہاں ہم سنیکس اس قدر بھاری اور اس قدر ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں کہ پھر وقت پر کھانا کھانے کا یا تو دل نہیں ہوتا یا ہمارا موڈ۔ ایک بات جو سمجھنا ضروری ہے  کہ جو سنیکس ہم لے رہے ہیں وہ کھانے میں کتنا بھاری ہے ؟ اور کس وقت پر لیا جا رہا ہے؟کوئی بھی  سنیکس  ایسے وقت پر نہیں لیا جانا چاہیے جو کھانے کے روائتی وقت سے متصادم ہو ۔ سنیکس ایسا نہیں ہونا چاہئے جو بہت بھاری ہو اور بے وقت کی بھوک کے ساتھ ساتھ آپ میں اتنی بھوک بھی نہ چھوڑے کہ آپ ٹھیک وقت کا کھانا کھا سکیں۔
کچھ لوگ کھانا چھوڑ کر صرف سنیکس کھا لینےکو وزن گھٹانے کا طریقہ مانتے ہیں ۔ ایسا کرنے سے اور مقررہ وقت پر نہ کھانے سے آپ میں ایک مسلسل بھوک بن جاتی ہے جو وزن گھٹانے کے بجائے بڑھانے کا سبب بن جاتی ہے۔
سو کسی بھی طرح "سنیکس" یا درمیان کا کھانا مقررہ وقت کے کھانے کا نعم البدل نںن ہوتا ۔ ان دونوں میں موجود فرق کو ہمیشہ دھیان مین رکھا جانا چاہئے۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment